لَو سنہا نے فیملی فوٹو سے بھی سوناکشی سنہا کو ہٹا دیا
لو سنہا نے والدین کی شادی کی سالگرہ پر نیا تنازع کھڑا کردیا

بھارتی اداکار شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا نے والدین کی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے بہن و اداکارہ سوناکشی سنہا کو نظر انداز کردیا۔
سوناکشی سنہا کی ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے بین المذاہب شادی نے جہاں بھارت میں ایک بحث چھیڑ کر رکھی وہیں سنہا فیملی میں بھی تنازعات کی خبریں گردش کرتی دکھیں۔
بعدازاں لو سنہا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں یہ اشارہ دیا کہ شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ ظہیر اقبال کے والد اقبال رتنسی کا سوشل سرکل ہے لیکن پھر اپنے اس بیان کے بعد ایک نیا بیان جاری کرکے دی گئی وجہ کو مشکوک بنادیا۔
اگرچہ لو سنہا نے سوناکشی سنہا سے لڑائی کی تصدیق نہیں کی لیکن شادی میں شرکت نہ کرنے کے بعد اب انکا سوناکشی سنہا کے ساتھ تصویر شیئر نہ کرنا نئے سوال کھڑے کر رہا ہے۔

لَو نے شتروگھن سنہا اور والدہ پونم سنہا کی شادی کی سالگرہ کی مناسبت سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر بطور اسٹوری شیئر کی جس میں ان کے ساتھ والدین اور جڑواں بھائی کُش سنہا کو دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر پر بطور کیپشن لو سنہا نے لکھا کہ ’ میرے بے مثال والدین کو شادی کی سالگرہ مبارک، ہم آپ کے ہاں پیدا ہونا ہمارے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور آپ کے ساتھ گزارے ہر ایک لمحے پر ہمیں شکرگزار ہیں‘۔
لو سنہا کی جانب سے جاری کی گئی اس فیملی فوٹو میں سوناکشی سنہا کا نہ ہونا سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں میں کھٹک گیا اور سوشل میڈیا پر صارفین مختلف تبصرے بھی کرتے دکھے۔
-
بالی ووڈ 3 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 12 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 42 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب