دیپیکا کی اداکاری دیکھ کر ‘رنویر سنگھ‘ سر پکڑ کر بیٹھ گئے
حاملہ اداکارہ نے ری ایکشن ویڈیو جاری کردی

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ‘کالکی 2898 AD‘ کی زبردست کامیابی کے بعد خوشی سے ساتویں آسمان پر ہیں۔
ٹالی وڈ سپر اسٹار پرابھاس کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم کالکی نے ریلیز کے 12 روز میں ہی باکس آفس پر 900 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے بھارتی فلموں کےگزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔
فلم کی شاندار کامیابی کے بعد ‘ممی ٹو بی اداکارہ دیپیکا پڈوکون‘ کی جانب سے مداحوں سے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اداکارہ نے اپنے شوہر ‘رنویر سنگھ‘ کی جانب سے فلم دیکھنے کے بعد دیا جانے والا ری ایکشن پرستاروں سے شیئر کردیا۔
دیپیکا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ‘رنویر سنگھ‘ فلم کالکی میں اہلیہ کی اداکاری دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘رنویر سنگھ‘ فلم دیکھنے کے بعد اپنا ری ایکشن ریکارڈ کرواتے ہوئے سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
اداکار رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ‘اس طرح کی فلم دیکھنا واقعی بہت مشکل ہے جہاں آپ دیکھ رہے ہوں کے ایک جانب فلم کا کردار حمل سے ہے اور دوسری جانب جو اداکارہ وہ کردار نبھارہی ہے وہ بھی حاملہ ہے سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا ہو رہا ہے؟‘
ویڈیو میں رنویر سنگھ کے بعد اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا بھی ساٹ ہے جو فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘میں مداحوں کی جانب سے فلم کالکی کو ملنی والی بے انتہا محبت پر تمام پرستاروں کی شکرگزار ہوں‘۔
واضح رہے 600 کروڑ بھارتی روپوں کے بجٹ سے بننے والی فلم ‘کالکی 2898 AD‘ باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے جلد ہی 1000 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم بننے والی ہے۔
-
اسکینڈلز 37 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 45 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم