انفوٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے وائس نوٹ نے سوناکشی کی خوشی ڈبل کردی

سوناکشی سنہا نے شادی کی ان دیکھی تصاویر جاری کردیں

Web Desk

شاہ رخ خان کے وائس نوٹ نے سوناکشی کی خوشی ڈبل کردی

سوناکشی سنہا نے شادی کی ان دیکھی تصاویر جاری کردیں

سوناکشی سنہا نے طہیر اقبال کے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا
سوناکشی سنہا نے طہیر اقبال کے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی چند نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک سپر اسٹار کی جانب سے موصول ہونے والے وائس نوٹ کے حوالے سے بھی انکشاف کردیا۔

جون کے آغاز کے ساتھ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا اور 23 جون کو اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرلی۔

شادی کے بعد سے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال محبت سے بھرپور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنارہے ہیں جن پر انکے مداح محبت کی برسات بھی کرتے دکھ رہے ہیں۔

سوناکشی سنہا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جو ان کی شادی کے دن کی ہے۔

ان تصاویر میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنی محبت کی دنیا میں گم نظر آئے جبکہ اداکارہ نے ان تصاویر کے کیپشن میں ہر تصویر کے حوالے سے بھی لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’شادی کی تقریب میں بہت شور و غل چل رہا ہوتا ہے لیکن اس سب کے دوران آپ کو کچھ ایسے لمحے چرانے ہوتے ہیں جو آپ کے ساتھ ہمیشہ رہیں‘۔

اداکارہ نے اس طویل کیپشن میں یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں شادی کے روز شاہ رخ خان خان نے ووائس نوٹ بھیجا جس کو شیئر کی گئی تصاویر میں وہ دونوں سنتے بھی نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ پانچویں تصویر میں ہم ظہیر اقبال کے سب سے زیادہ پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کا ووائس نوٹ سن رہے ہیں جنہوں نے ہم دونوں کی زندگی کے سب سے بڑے دن پر ہمیں بہت ساری دعائیں اور محبت دی‘۔

تازہ ترین