کترینہ کیف کی دلکشی پر وکی کوشل نے دلوں کی لائن لگادی
وکی کوشل پھر کترینہ پر دل ہار بیٹھے
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی جرمنی سے جاری کی گئی تصویر پر ان کے شوہر و اداکار وکی کوشل نے رنگین دلوں کی قطار بنادی۔
فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے کچھ عرصہ خاموشی سے محبت کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد وکی کوشل سے 2021 میں محبت کی شادی کی۔
دونوں کی جوڑی کو بالی وڈ متوالوں کی جانب سے بے انتہا محبت ملی اور یہ جوڑا ہردلعزیز جوڑوں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
ان دنوں بھارتی میڈیا میں یہ خبر زیرِگردش ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل جلد اپنے گھر ننھے مہمان کا استقبال کرنے والے ہیں لیکن خود دونوں اسٹارز نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ان خبروں کے دوران کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر جاری کی ہے۔
کترینہ کیف کی یہ تصویر جرمنی میں لی گئی ہے اور اس میں وہ سیاہ و سیفد اسٹرپس والی بٹن ڈاؤن شرٹ پہنی ہوئی ہیں جبکہ ان کے عقب میں جرمنی کی دلکشی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں کترینہ کیف نے ’صبح بخیر‘ لکھا اور ساتھ میں ایک سفیق پھول والے ایموجی کا استعمال کیا۔
جہاں پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کترینہ کیف کے مداح ان کے حسن کے گن گاتے نظر آئے وہیں وکی کوشل نے بھی کمنٹ سیکشن کا رخ کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
وکی کوشل نے کمنٹ سیکشن میں موبائل کی بورڈ میں موجود تمام تمام رنگوں کے دل والے ایموجیز بناکر کر پوسٹ کو مزید رنگین بنا دیا۔
واضح رہے کہ ’راضی‘ اور ’سنجو‘ جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار وکی کوشل نے سال 2012 میں کرائم فلم ’گینگز اف واسے پور‘ میں ایک چھوٹے سے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اس کے تین سال بعد فلم ’مسّان‘ سے بطور ہیرو بالی وڈ میں باقاعدہ کرئیر کا آغاز کیا اور ان دنوں فلم ’بیڈ نیوز‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی