وائرل اسٹوریز

’توبہ توبہ’ امریکی انفلوئنسر کے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

’توبہ توبہ’ امریکی انفلوئنسر کے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جلد سیمنا گھروں کی زینت بننے والی بالی وڈ فلم ’بیڈ نیوز’ نے ریلیز سے قبل ہی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

حال ہی میں فلم ’بیڈ نیوز’ کا گانا ’توبہ توبہ’ جاری کیا گیا جس میں اداکار وکی کوشل کے قابل دید ڈانس اسٹیپس نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔

’توبہ توبہ’گانا گلوکار  کرن اوجلا نے گایا جس پر وکی کوشل کے پُرجوش رقص نے سب کے دل جیت لیے اور ہر کوئی ان ڈانس اسٹیپس کو نقل کرنے کی کوشش کرتا نظر آرہا ہے۔

اس گانے کی دھوم نے نہ صرف بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بلکہ اسکی گونج بیرون ملک بھی سنائی دے رہی ہے۔

حال ہی میں امریکی سوشل میڈیا اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں وکی کوشل کے  ’توبہ توبہ’ اسٹیپس کو کاپی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں رکی پونڈ  نامی صارف سیاہ ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس خوشگوار موڈ میں وکی کوشل کی نقل کرنے میں مگن ہیں۔

جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی 2.5 ملین سے زیادہ آراء  کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار سامنے آگیا۔

ایک صارف نے رکی پونڈ کے صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،’واقعی حیرت انگیز وائبز ہیں’۔

جبکہ کئی دیگر صارفین بھی رکی پونڈ کی  مہارت کو سراہتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ‘بیڈ نیوز‘ کی ہدایت کاری آنند تیواری نے کی ہے جبکہ فلم کو مشترکہ طور پر ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپوروا مہتا، امرت پال سنگھ بندرا اور تیواری نے پروڈیوس کیا ہے جوکہ 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

بیڈ نیوز کی کاسٹ میں ترپتی دمری، وکی کوشل، اور ایمی ورک مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ہیں جس میں اداکارہ ترپتی کو  حاملہ عورت کا کردار سونپا گیا ہے۔

یاد رہے فلم ‘بیڈ نیوز‘ 2019 میں بننے والی فلم ‘گُڈ نیوز‘ کا اگلا پارٹ ہےجس کی اسٹار کاسٹ میں میں کرینہ کپور خان، کیارا اڈوانی، اکشے کمار اور دلجیت دوسانجھ شامل تھے۔

تازہ ترین