اروشی روٹیلا زخمی حالت میں اسپتال منتقل
فلم ’این بی کے 109’ کی شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا

بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا فلم ’این بی کے 109’ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اداکارہ فلم کے تیسرے مرحلے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں۔
فری جرنل پریس کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ اروشی روٹیلا ایکشن سیکوئنس شوٹ کررہی تھیں۔
اروشی کی صحت کے حوالے سے انکی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں اداکارہ کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو ‘فریکچر‘ ہوا ہے اور وہ حیدرآباد کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ فلم ’این بے کے 109’ اس وقت شوٹنگ کے مراحل میں ہے اور اس سال کے اختتام میں سینما گھروں کی زینت بن جائے گی۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں