ددھیال میں سب خواتین پردہ کرتی ہیں، مایا علی
مایا علی کو لکس گرل کا خطاب بھی دیا گیا۔
شوبز کی دنیا کا جانا پہچانا،نام مایا علی اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہے۔
لاہور میں پیدا ہونے والی ،مایا علی نے من مائل، درِشہوار،عون زارا اور ’اِک نئی سنڈریلا‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کی۔ان کے کریڈٹ پر کھویا کھویا چاند، میری زندگی ہے تو، لاڈوں میں پلی، شناخت، ضد، میرا نام یوسف ہے، دیار دِل ، صنم اور کئی مقبول ڈرامے ہیں۔ مایا علی کو لکس گرل کا خطاب بھی دیا گیا۔
ایک انٹرویو میں مایا علی سے سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ کے خاندان میں کوئی شوبز سے وابستہ ہے؟
مایا علی نے جواب میں کہا کہ ‘میرے ددھیال میں سب خواتین پردہ کرتی ہیں، جبکہ ننھیال میں مکس ہیں۔ والد بہت سخت مزاج تھے، اُن کا کہنا تھا کہ اس کی تعلیم مکمل ہوتےہی اس کی شادی کردوں گا۔‘
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’پھر ہوایہ کہ میں نے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کرنے کے بعد ملازمت کی تلاش شروع کردی انٹرن شپ کے لیے۔‘
انہوں نے کہا کہ جیوچینل کے لاہوراسٹیشن گئی تو وہاں رپورٹنگ کے شعبےمیں میراانتخاب ہوگیا۔اس شعبے میں بہت انجوائے کیا۔ بہت انٹرویوز کئے، دلچسپ آرٹیکل لکھے۔ میں اِسی شعبے میں آگے بڑھنا چاہتی تھی لیکن والد نے پھر منع کردیا۔
مایا علی نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ ‘مجھے اپنا ریستوران بنانے کا بہت شوق ہے۔ اس کے علاوہ میں لاہور میں اپنا گھر بنائوں گی،میری والدہ کی خواہش ہے کہ وہ صبح کا اُبھرتا ہوا سورج اپنےگھرکے لان میں بیٹھ کر انجوائے کریں اور میں ایسا ہی گھر بناناچاہتی ہوں۔‘
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف