دیپیکا کے بیبی بمپ کو ہاتھ کیوں لگایا؟ مداح ‘اوری‘ پر برہم
اوری کی جانب سے جاری پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہونے والی بچے کو مشہور سوشل میڈیا نفلوئنسر ‘اوری‘ کی جانب سے ‘آشیرواد‘ دینے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘اورہان اوترامانی‘ عرف اوری کی جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہمراہ اپنے آئیکونک پوز میں تصویر جاری کی گئی۔
سلیبریٹیز کے ہمراہ جاری کی جانے والے فوٹوز کی بدولت چرچہ میں رہنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘اوری‘ کو دیپیکا اور رنویر سنگھ کےساتھ اننت امبانی کی ‘سنگیت نائٹ‘ سے تصویر جاری کرنا مہنگا پڑگیا۔
بالی وڈ کی مسٹیرئس پرسنالٹی ‘اوری‘ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر دیپیکا کے پرستاروں کو ایک آنکھ نہ بھائی۔
پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مداحوں نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنا تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا کہ ‘ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے شوہر رنویر سنگھ کے علاوہ کسی بھی شخص کو اتنی اجازت کیسے دے سکتی ہیں کہ وہ ان کے بیبی بمپ کو ہاتھ لگائے؟‘۔
اوری کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا‘ مجھے یہ تصویر بالکل پسند نہیں آئی حیرت ہے کہ دیپیکا نےاوری کو اپنے بیبی بمپ کے اتنے قریب کیسے آنے دیا‘۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘دیپیکا آپ نے اوری کو اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھنے کی اجازت کیسے دی‘؟ جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اب یہ بات بالکل واضح ہے کہ دیپیکا واقعی حمل سے ہیں اور ان کے فیک بیبی بمپ پر کی جانے والی تنقید بے معنی تھی‘۔
واضح رہے بالی وڈ کی ‘رام لیلا‘ جوڑی دیپیکا اور رنویر نے رواں سال مارچ میں اپنے حمل کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں اپنے بچے کی پیدائش کی توقع کر رہے ہیں۔
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 3 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف