انفوٹینمنٹ

ایمن خان اور منال کے لیے ماہرہ خان کی خاص دعا

ایمن اور منال کے رشتے نے سب کے دل جیت لیے

Web Desk

ایمن خان اور منال کے لیے ماہرہ خان کی خاص دعا

ایمن اور منال کے رشتے نے سب کے دل جیت لیے

ماہرہ خان کو  ایمن اور منال  کی مسکراہٹ کی حفاظت کی فکر
 ماہرہ خان کو  ایمن اور منال  کی مسکراہٹ کی حفاظت کی فکر

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئنس اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے خوبصورت رشتے کی تعریف کرتے ہوئے خاص دعا بھی دے دی۔

جڑواں بہنوں کی اسٹار جوڑی ایمن خان اور منال خان کے درمیان بے انتہا دوستی ہے اور دونوں اس بات کا اعتراف کرتی نظر آتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں جی سکتیں۔

دونوں بہنیں شادی سے قبل تو ایک ساتھ گھومتی پھرتی تھیں ہی لیکن اب شادی کے بعد بھی دونوں فیملیز کے ساتھ بیرونِ ملک سفر کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں ایمن اور منال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں ٹوئننگ کرتے ہوئے سیاہ شرٹس کے ساتھ پاجامے پہنی ساحلِ سمندر پر ٹہلتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں ایک آڈیو بھی لگائی جس میں لڑکیوں کے ہنسنے اور خوشی کا اظہار کرنے کی آواز سنی جاسکتی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ میری سب سے بہترین سہیلی‘ جبکہ ویڈیو کا نظریہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ جب ہم دونوں ملتے ہیں تو ایسی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

جہاں اس ویڈیو کو ایمن اور منال کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا وہیں شوبز ستارے بھی کمنٹ سیکشن میں ’ماشاء اللہ‘ لکھتے نظر آئے۔

ان کمنٹس میں ماہرہ خان کا کمنٹ سب سے نمایاں رہا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ماشاء اللہ، اللہ ہمیشہ تم دونوں کے قہقہوں کی حفاظت کرے، آمین‘۔

ماورا حسین نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللہ، دعا ہے کہ تم دونوں ہمیشہ ایسے ہی ایک دوسرے کے ساتھ رہو‘۔

تازہ ترین