سیف کے ساتھ ‘لِیو اِن‘ میں خوش تھی بچوں کی خاطر شادی کی،کرینہ
کرینہ کپور خان نے حیران کُن انکشاف کردیا
بالی ووڈکی دلکش اداکارہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے شادی سے پہلے ‘لِیو اِن‘ (بنا شادی کے ایک ساتھ رہنا) میں رہنے کے تجربے کو بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔
اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ شادی سے پہلے ‘لیو ان ریلیشن شپ‘ میں رہ رہی تھیں۔
اداکارہ نے اپنے اور سیف علی خان کے تعلق پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ‘میرا اور سیف کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تھا اور ہم اپنے رشتے کے بارے میں کافی ووکل تھے‘۔
اداکارہ نے کہا کہ‘آج بھی بالی وڈ میں اداکارائیں اپنے بوائے فرینڈ چھپاتی ہیں لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کیا بلکہ میں نے تو شادی سے پہلے ‘لیو ان ریلیشن شپ فارمولے‘ کو بھی آزمایا تھا اور صرف بچے پیدا کرنے کیلئے شادی کی‘۔
کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ میں جدید دور کی ماڈرن عورت ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے سیف کے ساتھ لیو اِن میں رہنے کا کا فیصلہ کیا تھا اور اس میں کامیاب بھی ہوئی'۔
انہوں نے کہا کہ 'اُسکے بعد بچوں کی خاطر سیف سے شادی کرنےکا فیصلہ کیا تو کامیاب ازدواجی زندگی کے ساتھ اپنے شادی کے فیصلے پر بھی صحیح ثابت ہوئی‘۔
اداکارہ نے مزیدکہا کہ‘ میں اور سیف 5 سال تک لیو اِن ریلیشن شپ میں رہے، ہم دونوں نے شادی کا فیصلہ اُس وقت کیا جب ہمیں لگا کہ اب ہمیں بچے پیدا کرنے چاہیے جو شادی کے بنا ممکن نہیں تھا اس لیے ہم نے شادی کرلی‘۔
واضح رہے اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کو 12 برس کا خوبصورت عرصہ بیت چکا ہے ۔
شادی کے بعد جوڑے نے دو خوبصورت بیٹوں ‘تیمور علی خان‘ اور ‘جہانگیر علی خان‘ کو خوش آمدید کہا۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام