کیا میسی ریٹائر ہونے والے ہیں؟
نئے بیان نے تہلکہ مچادیا

دنیائے فٹبال کے جانے مانے کھلاڑی لیونل میسی نے ریٹائر ہونے کا اشارہ دے دیا۔
لیونل میسی نے کہا کہ وہ ارجنٹائن کے ساتھ اپنے آخری میچوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
37 سالہ لیونل میسی نے منگل کو کینیڈا کے خلاف فتح حاصل کرکے کوپا امریکہ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
میچ کے بعد ایک انٹرویو میں میسی نے کہا کہ ’میں آج کل اپنے ان آخری میچوں کا لطف اٹھا رہا ہوں۔‘
میجر لیگ میں انٹر میامی کے ساتھ کھیلنے والے میسی نے ابھی تک اس بات کی نشاندہی نہیں کی ہے کہ آیا وہ 2026 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی نمائندگی کریں گے یا نہیں۔
میسی کے ‘آخری میچوں‘ کے بیان پر ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے پرسکون انداز میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میسی کا اپنا ہوگا ، ہم کبھی اس پر اپنے دروازے بند نہیں کریں گے، وہ جب تک چاہیں ہمارے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ میسی کے پاس 2022 کے ورلڈ کپ کی فتح اور 2021 کوپا امریکہ جیتنے کے بعد اپنی قومی ٹیم کے ساتھ لگاتار تیسرا بڑا ٹائٹل جیتنے کا موقع ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 1 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 55 منٹ پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں