اسکینڈلز

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کی تصویر پر علیزہ سلطان کا نام کیوں؟

فیروز خان کی نئی پوسٹ پر علیزہ سلطان کے چرچے کیوں؟

Web Desk

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کی تصویر پر علیزہ سلطان کا نام کیوں؟

فیروز خان کی نئی پوسٹ پر علیزہ سلطان کے چرچے کیوں؟

فیروز خان کو ناقدین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
فیروز خان کو ناقدین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکار فیروز خان کی اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ جاری کی گئی تصویر کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے علیزے سلطان سے متعلق کمنٹس بھردیے۔

فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل تصویر میں وہ دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ ٹوئننگ کرتے دکھے۔

اس تصویر میں فیروز خان نے سیاہ کُرتا پہن رکھا ہے جبکہ انکی اہلیہ زینب بھی ٹوئننگ کرتے ہوئے سیاہ جوڑے میں ہی ملبوس نظر آئیں۔

جہاں اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فیروز خان کے مداح بڑھ چڑھ کر محبت کی برساتھ کرتے دکھے وہیں علیزہ سلطان کے چاہنے والوں نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ کتنی آسانی سے آپ نے اپنی زندگی کی محبت تبدیل کرلی، کیا یہ سب اتنا ہی آسان ہوتا ہے؟‘

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ مرد کبھی کسی ایک کا نہیں ہوتا اور یہی دنیا کی حقیقت ہے‘۔

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ اور علیزہ سلطان کا کیا؟ پہلے تو وہ تھیں آپ کی لیڈی لو اور اب یہ بن گئیں‘۔

واضح رہے کہ 31 مئی کو سوشل میڈیا پر فیروز خان کی مایوں کی ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ یکم جون اداکار کی شادی کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس کے بعد فیروز خان نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر جاری کر کے اس خبر کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین