وائرل اسٹوریز

طلاق کی افواہوں کے درمیان نتاشا اسٹینکووچ کی نئی ویڈیو وائرل

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی افواہیں مئی سے چل رہی ہیں۔

Web Desk

طلاق کی افواہوں کے درمیان نتاشا اسٹینکووچ کی نئی ویڈیو وائرل

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی افواہیں مئی سے چل رہی ہیں۔

کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان سربیا کی ماڈل اور اداکارہ نتاسا اسٹینکووچ کا کہنا ہے کہ لوگ دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے میں بہت جلدی کرتے ہیں۔

ہاتھ میں کافی کا کپ پکڑے نتاشا نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری ویڈیو میں کہا کہ 'میں یہاں بیٹھ کر کافی پی رہی ہوں، بس ایسے ہی خیال آیا کہ ہم رائے قائم کرنے میں کتنی جلدی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ'اگر ہم کسی ایسے شخص کو دیکھتے ہیں جو اپنے کردار سے ہٹ کر کام کر رہا ہے، تو ہم رک کر مشاہدہ نہیں کرتے اور ہمیں کوئی ہمدردی نہیں ہوتی ہم براہ راست فیصلہ کرنے میں کود پڑتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا 'ہم نہیں جانتے کہ کیا ہوا ہے، اس ساری چیز کے پیچھے کیا ہے، ساری کارروائی، ساری صورتحال۔ لہذا آئیے کم فیصلہ کن بنیں، زیادہ مشاہدہ کریں، زیادہ ہمدردی رکھیں اور لوگوں کے ساتھ صبر سے پیش آئیں'۔

 رواں برس مئی میں نتاشا اور ہاردیک کی طلاق کی خبریں اس وقت زور پکڑنے لگیں جب انسٹاگرام پر نتاشا نے ہاریک کا سر نیم پانڈیا اپنے نام سے ہٹایا۔

بعدازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ریڈاِٹ‘ پر ‘کیا نتاشا اور ہاردیک الگ ہو گئے؟‘ کے عنوان سے ایک پوسٹ شائع ہوئی جس نے بہت تیزی سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

تاہم 2 ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود دونوں نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ورلڈکپ میں تاریخی فتح کے بعد بھی نتاشا نے نہ تو اپنے شوہر کو مبارکباد دینے کے لیے کوئی پوسٹ شیئر کی اور نہ ہی وہ سامنے آئیں، جبکہ ہاردک اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی فتح کی خوشیاں مناتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نتاشا نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے 2020 کے دوران لاک ڈاؤن میں ہندو اور مسیحی دونوں رسومات کے تحت شادی کی۔

شادی کے ایک سال بعد جوڑے نے اپنے اکلوتے بیٹے ‘اگستیہ پانڈیا‘ کا استقبال کیا۔

صرف یہی نہیں دوسال بعد 2022 میں ہاردیک اور نتاشا نے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کرکے دوبارہ شادی کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کے عہد کی تجدید کی۔



تازہ ترین