کھیل

’ساکا کر لے گا‘، فیفا نے بھی حسن علی کا ڈائیلاگ چُرا لیا

فیفا نے یوروکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلش فٹبالر کے شاندار گول کا جشن منایا۔

Web Desk

’ساکا کر لے گا‘، فیفا نے بھی حسن علی کا ڈائیلاگ چُرا لیا

فیفا نے یوروکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلش فٹبالر کے شاندار گول کا جشن منایا۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یوروکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلش فٹبالر بوکایو ساکا کے شاندار گول کا جشن منانے کے لیے پاکستانی کرکٹر حسن علی کا مشہور ڈائیلاگ 'کنگ کرلے گا' چُرا لیا۔

دراصل کچھ عرصے سے فیفا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف خطوں کی مقامی زبان میں پوسٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یورو کپ اور کوپا امریکہ کے دوران فیفا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستانی فٹبال شائقین کے لیے اُردو میں پوسٹس کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ فیفا کی جانب سے ایک پوسٹ میں معروف پاکستانی پنجابی سنگر عارف لوہار کے وائرل گانے ’آ تینوں موج کراواں‘ لگا کر مایہ ناز فٹبالر لائنل میسی کی سالگرہ منائی گئی تھی۔

رواں ماہ 8 جولائی کو فیفا کی جانب سے ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں انگلش فٹبالر بوکایو ساکا کی تصویر لگا کر لکھا گیا ’ساکا کر لے گا‘۔

یہ کیپشن حسن علی کی ایک پوڈکاسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے بولے گئے مشہور جملے 'کنگ کر لے گا' سے متاثر ہو کر لگایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ مخصوص پوسٹ دنیا بھر میں نظر نہیں آتی بلکہ اِسے صرف اس خطے کے صارفین ہی دیکھ سکتے ہیں جن کے لیے وہ پوسٹ کی گئی ہو۔

یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران حسن علی نے بتایا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کپتان بابر اعظم کو’کنگ‘ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم اسے بابر نہیں کنگ کہتے ہیں، کوئی بھی صورتحال ہوتی ہے تو ہم آپس میں بات کرتے ہوئے کہتے ہہیں کہ یار کنگ کرلے گا'۔

حسن علی کے یہ ریمارکس خوب وائرل ہوئے تھے اور کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر اِس پر خوب میمز بنائی تھیں۔

تازہ ترین