جیل میں قید سکیش چندر شیکھر کا جیکولین کے نام ایک اور خط منظرِعام پر
سکیش چندر شیکھر نےجیکولین کی سالگرہ پر آئی فون 15 پرو بانٹنے کا اعلان کردیا

200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی سالگرہ پر ان کے 100 مداحوں کیلئے آئی فون 15 پرو کا اعلان کردیا۔
اگلے ماہ 11 اگست کو جیکولین کی سالگرہ سے قبل مبینہ مجرم سکیش چندر شیکھر کا جیل سے ایک اور خط برآمد ہوا جس میں انہوں نے اداکارہ کی سالگرہ کی خوشی میں سو مداحوں کو قیمتی موبائل دینے کا اعلان کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ’میں آپ کی سالگرہ تک آنے والے 30 دنوں کا انتظار نہیں کرسکتا، یہ میرا سال بھر کا پسندیدہ دن ہے جس سے میں لطف اندوز ہوتا ہوں ، گزشتہ چند دنوں سے میں آپ کا پسندیدہ گانا سن کر ویسا ہی محسوس کررہا ہوں اور آپ جانتی ہیں کہ آپ کا پسندیدہ گانا کون سا ہے‘۔
سکیش کے خط میں لکھا گیا ہے کہ ’میں ان تمام بے بنیاد الزامات سے باہر نکلنے کا منتظر ہوں، افسوس ہے کہ میں نے آپ کو مایوس کیا لیکن میں اس سب کا ازالہ کردوں گا‘۔
ملزم نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ’ وہ تمام لوگ جو Yimmy Yimmy کو سپورٹ کررہے ہیں ان کیلئے آئندہ 30 دنوں میں ’IPhone-15 Pro' کے سو ونرز کا اعلان کروں گا جو جیکولین کی سالگرہ پرتحفے کی صورت میں بانٹا جائے گا‘۔
یاد رہے کہ سکیش چندرشیکھر پرکروڑوں روپےکے فراڈ اور بھتہ وصول کرنےکے الزامات ہیں۔
جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلور سے تعلق رکھنے اور فراڈ و دھوکا دہی کے حوالے سے مشہور سوکیش چندرشیکھر ساؤتھ کی اداکارہ لینا ماریا پال کا شوہر ہے، جبکہ ماضی میں اس کا جیکولین فرنینڈس سمیت کئی اداکاراؤں سے قریبی تعلق رہا ہے۔
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے