وائرل اسٹوریز

فضا علی کو لائیو شو میں اسٹنٹ کروانا مہنگا پڑگیا

لائیو شو میں فضا علی کا ڈراما بے نقاب

Web Desk

فضا علی کو لائیو شو میں اسٹنٹ کروانا مہنگا پڑگیا

لائیو شو میں فضا علی کا ڈراما بے نقاب

پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل اور ٹیلی ویژن میزبان فضا علی کو لائیو شو میں منصوبہ بندی کے تحت اسٹنٹ کروانا مہنگا پڑگیا۔

فضا علی ان دنوں نجی ٹیلی ویژن پر مارننگ شو ہوسٹ کررہی ہیں اسی شو کے دوران ایک ایسا کلپ منظر عام پر آیا جس کے سبب اداکارہ کو جھوٹا ڈراما رچانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مذکورہ کلپ میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو ٹرانسمیشن کے دوران نقاب پوش خاتون اچانک سیٹ پر گھس آتی ہیں اور اداکارہ کی مداح ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔

پہلے پہل تو اداکارہ اس خاتون سے ڈرنے اور سہمنے کا ڈراما کرتی ہیں بعدازاں ان سے گفتگو کرکے انکی خواہش جاننے کی کوشش کرتی سنائی دیں۔

فضا علی سے متاثرہ یہ خاتون ایک بہترین اداکارہ اور ہوسٹ بننے کی خواہش کرتی  ہے جسے کچھ دیر گفتگو کے بعد میزبان کی جگہ کھڑے ہونے کی اجازت مل جاتی ہے۔

تھوڑی ہی دیر بعد جب فضا کو اس نقاب پوش خاتون پر شک ہوا تو انہوں نے اسے اپنا چہرہ دکھانے کا  کہا۔جب لڑکی نے اپنا چہرہ کھولا تو وہ فضا کے مارننگ شو کا ٹیم ممبر نکلا جو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت لائیو شو کے دوران سیٹ پر آیا تھا۔

بظاہر تو اداکارہ کی جانب سے یہ ایک سیگمنٹ تھا لیکن انکے مداحوں اور پرستاروں کو کچھ خاص پسند نہ آیا اور لگے ہاتھوں فضا علی کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

فضا علی اور ان کی ٹیم کو شو میں پری پلانٹڈ سیگمنٹ شامل کرنے پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔

 شائقین کا خیال ہے کہ اب لوگ اس قسم کے شوز کو اہمیت نہیں دے رہے اسی لیے وہ اس طرح کے اسٹنٹ کو وائرل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

اسی کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین فضا علی کو ان کی اوور ایکٹنگ پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین