شاہین شاہ والد، شاہد آفریدی نانا بننے والے ہیں
فاسٹ بولر بنگلادیش کے خلاف ہونے والا ٹیسٹ میچ مِس کرسکتے ہیں۔

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جلد والد اور سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بننے والے ہیں۔
فروری 2023 میں انشا آفریدی اور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح ہوا تھا اور اسکے بعد سے دونوں کی شادی کی تاریخ کے بارے میں کئی خبریں زیرِ گردش رہیں۔
بعد ازاں اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی ستمبر 2023 میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کو رخصت کر کے لے گئے تھے۔
اب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے تصدیق کی ہے کہ بچے کی ولادت کے باعث فاسٹ بولر بنگلادیش کے خلاف ہونے والا ٹیسٹ میچ مِس کرسکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے کہا کہ ’شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتے بعد بچے کی ولادت متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے روایتی انداز میں اگر وہ بچے کی پیدائش تک اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں آرام دے سکتے ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔ ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں بنگلا دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلاجائے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا