وائرل اسٹوریز

ویڈیو، ایمن خان کی فیملی کے ہمراہ ساحلِ سمندر پر پکنک

حسین موسم میں ایمن خان فیملی کے ہمراہ ساحلِ سمندر پہنچ گئیں

Web Desk

ویڈیو، ایمن خان کی فیملی کے ہمراہ ساحلِ سمندر پر پکنک

حسین موسم میں ایمن خان فیملی کے ہمراہ ساحلِ سمندر پہنچ گئیں

پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے فیملی کے ہمراہ ساحلِ سمندر پر پکنک مناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

ایمن خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن اب وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ ڈراموں سے دور ہیں لیکن وہ یوٹیوب کی دنیا سے جڑ چکی ہیں اور وی لاگنگ کے ذریعے اپنے مداحوں سے اپنی باتیں شیئر کرتی دکھتی ہیں۔

ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنی والدہ، بہن ، بھائی، شوہر منیب بٹ اور بیٹیوں کے ہمراہ ساحلِ سمندر پر ہنستی کھیلتی نظر آئیں۔

ایمن خان نے ساحلِ سمندر پر گزارے یادگار دن کی ویڈیو جاری کردی
ایمن خان نے ساحلِ سمندر پر گزارے یادگار دن کی ویڈیو جاری کردی

ویڈیو میں سفر کے دوران بارش ہوتی نظر آئی جس کے بعد ساحلِ سمندر پہنچ کر ایمن خان کو فیملی کے ساتھ فرزبی کھیلتے اور منال خان کے ساتھ ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ منیب بٹ اونٹ کی سواری کرتے بھی نظر آئے۔

اس ویڈیو میں ایمن خان اور منیب بٹ کی دونوں بیٹیوں کو بھی سمندر کی لہروں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں ایمن خان نے لکھا کہ ' بہترین وقت، بہترین موسم اور بہترین بیچ ہاؤس'۔

تازہ ترین