کھیل

گوتم گمبھیر کے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

وہ ہمیشہ مثبت اور کھری بات کرتا ہے، شاہد آفریدی

Web Desk

گوتم گمبھیر کے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

وہ ہمیشہ مثبت اور کھری بات کرتا ہے، شاہد آفریدی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے پر ردعمل ظاہر کردیا۔

غیرملکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی کبھی گوتم کے انٹرویوز وغیرہ سننے کو مل جاتے ہیں، وہ ہمیشہ مثبت اور کھری بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ اسے ایک بہت بڑا موقع ملا ہے، اب گوتم گمبھیر پر منحصر ہے کہ وہ وہ کیسے اس کا بہترین استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر پرانے حریف سمجھے جاتے ہیں، ماضی میں پاک-بھارت میچ کے درمیان گراؤنڈ میں شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی گوتم گمبھیر کی بطور بھارتی ہیڈ کوچ تقرری پر کہا کہ وہ سابق بلے باز کے بہت بڑے مداح ہیں۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ مجھے گوتم کا میدان پر سخت لیکن میدان سے باہر شریف آدمی کا انداز پسند ہے، وہ ایک بہت ہی ہوشیار کرکٹر ہے جو بطور کوچ بھارتی ٹیم کے لیے لاجواب ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ راہول ڈریوڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد رواں ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا تھا۔

گوتم گمبھیر باضابطہ طور پر جولائی سے اپنے عہدے پر کام کا آغاز کریں گے اور 31 دسمبر 2027 تک خدمات انجام دیں گے۔

تازہ ترین