ٹیکنالوجی

پہلا مس اے آئی مقابلہ مراکشی حسینہ نے جیت لیا

کینزا لائلی ایک ورچوئل انفلوئنسر ہیں جن کے 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

Web Desk

پہلا مس اے آئی مقابلہ مراکشی حسینہ نے جیت لیا

کینزا لائلی ایک ورچوئل انفلوئنسر ہیں جن کے 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

یہ اے آئی حسینہ صرف ڈیجیٹل طور پر موجود ہیں
یہ اے آئی حسینہ صرف ڈیجیٹل طور پر موجود ہیں

دنیا میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اواتار کا مقابلہ حسن مراکش ایک باحجاب ورچوئل خاتون نے جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مراکش سے تعلق رکھنے والی ورچوئل انفلوئنسر کینزا لائلی مقابلہ حسن جیت کر دنیا کی پہلی 'مِس اے آئی' بن گئیں۔

تاہم یہ اے آئی حسینہ صرف ڈیجیٹل طور پر موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر اس اے آئی ماڈل کو 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد فالو کرتے ہیں اور وہ فوڈ، فیشن، کلچر اور ٹریول پر مبنی کانٹینٹ بناتی ہیں۔

کینزا لائلی نے 'اے آئی' چارٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 1500 سے زائد کمپیوٹر سے بنی ہوئی ماڈلز کا ورچوئل مقابلہ حسن جیتا۔

یہ  آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا پہلا مقابلہ حسن تھا جس میں شامل تمام اُمیدواروں کو ان کے حسن، آن لائن کمانڈ اور تکنیکی صلاحیتوں پر پرکھا گیا۔

مس اے آئی بننے والی ورچوئل انفلوئنسر نے بتایا کہ وہ انسانوں کی طرح جذبات نہیں رکھتیں لیکن اس مقابلے کے لیے بہت پر جوش تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا مقصد میرے فالوورز کو مراکش کی ثقافت فخریہ انداز میں دکھانا ہے۔‘

کینزا لائلی کو مریم بیسا نامی کریئیٹر نے تخلیق کیا ہے جو یہ مقابلہ حسن جیتنے کے بعد 20 ہزار ڈالر انعام اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

 مریم بیسا نے کہا کہ ’یہ مراکش کی نمائندگی کرنے کا شاندار موقع ہے۔ یہ مراکشی، عربی، افریقی اور مسلمان خواتین کو ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں ابھارنے کا موقع ہے۔‘ 

مقابلے کا انعقاد کرنے والی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مس اے آئی کے حوالے سے عالمی دلچسپی حیران کن تھی۔

تازہ ترین