کنگنا رناوت کے گھر بھی شہنائیاں بجنے لگیں
کنگنا 'رناوت فیملی' میں نئے اضافے پر خوشی سے نہال

کنگنا رناوت نے کزن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے اپنی بھابھی کو 'رناوت فیملی' میں خوش آمدید کہہ دیا۔
کنگنا رناوت اپنی منفرد اداکاری کے علاوہ بالی وڈ میں اقرباپروری کے خلاف آواز اٹھانے اور ہمیشہ نیپو کڈز کو آڑے ہاتھوں لینے کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔
کرن جوہر سے لفظی تکرار کرنے والی کنگنا رناوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں ان کے کزن ورون رناوت کی شادی کی تصاویر شامل ہیں۔
ان تصاویر میں کنگنا ایک تقریب میں سرخ لہنگا اور چولی پہنی نظر آئیں جبکہ ایک تقریب میں وہ سبز جوڑا پہنی دکھیں جس کے ساتھ انہوں نے ہماچل میں پہنی جانے والی مخصوص ٹوپی سر پر پہنی۔
پوسٹ کے کیپشن میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ ' شادی کی تقریبات پوری فیملی کیلئے بہت اچھا وقت ہوتا ہے، پیاری سیما کو رناوت فیملی میں خوش آمدید، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں تم ملیں، ورون اور سیما کو بہت بہت مبارک'۔
پوسٹ کو مزید خاص بناتے ہوئے کنگنا رناوت نے پوسٹ کے کیپشن میں بالی وڈ فلم 'ہم آپ کے ہیں کون' کا مقبول ترین گیت 'مائی نی مائی' لگایا۔
پوسٹ میں شامل ایک تصویر میں کنگنا رناوت ایک چھوٹے سے بچے کو گود میں اٹھائی نظر آئیں جس نے شیروانی کے ساتھ سر پر پگڑی پہن رکھی ہے۔
ایک تصویر میں کنگنا رناوت اپنے کزن اور بھابھی کے درمیان بیٹھی مسکراتے ہوئے پوز دیتی بھی نظر آئیں۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح کنگنا رناوت سے سوال کرتے دکھے کہ ‘ ان کی خود کی شادی کب ہوگی‘۔