لوگ کہتے ہیں میں حرام کی کمائی سے لنگر بانٹتی ہوں، ریشم
میں نے اللّٰہ سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں لنگر بانٹتی رہوں گی

پاکستانی فلم و ٹی وی کی معروف ادکارہ ریشم نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں حرام کی کمائی کا لنگر بناتی اور بانٹتی ہوں۔
سینئر اداکارہ ریشم نے فن کے شعبے میں کئی قابلِ ذکر خدمات انجام دے رکھی ہیں، اداکارہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔
اداکارہ ریشم کے مطابق وہ گزشتہ بیس برسوں سے اپنے ہاتھوں سے لنگر بنا کر بانٹ رہی ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ 6 برسوں سے 12 مہینے چلتا ہے۔
ریشم کے مطابق پہلے جو ایک دیگ اور روٹیوں کا انتظام وہ 50 ہزار میں کرتی تھیں اب اُسی لنگر میں ڈیڑھ لاکھ تک کا خرچا آتا ہے اور اُن کے لنگر میں تین گنا زیادہ اضافہ بھی ہو چکا ہے۔
ایک انٹرویو میں ریشم کا کہنا تھا کہ مجھے شوبز فلموں کا کام چھوڑے ہوئے 20 سے 25 سال گزر گئے ہیں، میں اب کبھی ماڈلنگ اور کبھی کچھ شوز میں شرکت کر لیتی ہوں، اس سے جو آمدنی آتی ہے اُسی سے لنگر کا اہتمام کرتی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اللّٰہ سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں لنگر بانٹتی رہوں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگ میرے اس کام پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں یہ غلط کر رہی ہوں، مجھے لوگوں کو کھانا کھلانے کے بجائے اُنہیں روزگار دینا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں کون ہوتی ہوں لوگوں کو کھانا کھلانے والی، رب کی ذات کھلاتی ہے، میرے پاس دنیا بھر میں صرف ایک گھر ہے، اگر میں نے یہ بیچ کر لوگوں کو روزگار دے دیا تو میں خود کہاں رہوں گی۔
ریشم نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں یہ کام صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے کرتی ہوں، لوگوں کا کہنا ہے کہ میں حرام کمائی سے لنگر بناتی ہوں، اس کا فیصلہ اللّٰہ کو کرنا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں