انفوٹینمنٹ

کارڈیشینز سسٹر بھارت پہنچتے ہی رکشے میں گھومنے لگیں

ویڈیو انسٹاگرام پر سامنے آگئی

Web Desk

کارڈیشینز سسٹر بھارت پہنچتے ہی رکشے میں گھومنے لگیں

ویڈیو انسٹاگرام پر سامنے آگئی

ویڈیو انسٹاگرام پر سامنے آگئی
ویڈیو انسٹاگرام پر سامنے آگئی

بھارت کے معروف بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے صاحبزادے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں بھارت سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ بیوٹی انفلوئنسر ‘کارڈیشین سسٹرز ‘کِم اور کلوئی‘  اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاندار شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت پہنچی ہیں۔

 12 جولائی کی شام سے شروع ہونے والی اننت اور رادھیکا کی ‘شبھ ویواہ‘ کی رسم سے پہلے کارڈیشین سسٹرز کو ممبئی میں کوالٹی ٹائم گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

کِم کارڈیشین کی بہن کلوئی کارڈیشین کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ممبئی سے ایک ویڈیو  شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں بہنوں کو رکشہ کی سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کِم اور کلوئی کو ماتھے پر تلک لگائے  مغربی لباس میں ملبوس ہوکر  چلتے ہوئےرکشہ میں سوار دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو کے کیپشن میں کلوئی کی جانب سے لکھا گیا کہ‘کِم اور میں بھارت پہنچ گئے ہیں اور ابھی ہم ایک رکشے میں سوار ہیں‘۔ ویڈیو میں دونوں بہنوں کو ممبئی پہنچ کر خوب انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں کارڈیشین سسٹرز کے بھارتی مداح ‘کِم اور کلوئی‘ کو ویلکم کہتے نظر آہے ہیں۔

واضح رہے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘کارڈیشین سسٹرز‘ 11 جولائی کو بھارت پہنچی تھیں جن کا ممبئی کے تاج محل ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔