انفوٹینمنٹ
امبانیز ویڈنگ میں کارڈیشین سسٹرز کی دھوم
کِم کارڈیشین نے یادگار شادی میں شرکت کی تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔
امبانیز ویڈنگ میں کارڈیشین سسٹرز کی دھوم
کِم کارڈیشین نے یادگار شادی میں شرکت کی تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کیلئے ممبئی پہنچنے والی عالمی شہرت یافتہ بزنس وومن کِم کارڈیشین نے یادگار شادی میں شرکت کی تصویری جھلکیاں سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔
شادی کی تقریب کیلئے کِم نے سرخ رنگ کی دیدہ زیب ساڑھی پہنی جس کا بلاؤز ٹسل ورک کے ساتھ انتہائی خوبصورت لگ رہا تھا اور اپنے لُک کو کِم نے پتلے سے پلو کو کاندھے پر رکھ کر مکمل کیا ہے۔
کم کارڈیشین نے اپنی بہن کھلوئی کارڈیشین سلور جوڑا زیب تن کیا جس میں انہوں نے بھاری جیولری سے اپنے لُک کو مکمل بنایا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بھارت میں میرا دل ہے۔‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہارٹ ایموجی کا استعمال کیا۔
کم کو اننت اور رادھیکا کے ساتھ گفتگو کرتے بھی دیکھا گیا، یہی نہیں بلکہ وہ نیتا امبانی کو بھی ایک تصویر میں پروٹوکول دیتی دکھائی دیں۔
خیال رہے کہ 11 جولائی کو کم اور کھلوئی کارڈیشین اننت اور رادھیکا کی ستاروں سے سجی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچے۔
کارڈیشین سسٹرز کا بھارت میں روایتی آرتی تقریب کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ بعدازاں دونوں بہنیں بندیاں پہنے آٹورکشہ کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy



