فلم / ٹی وی
اکشے کمار اپنے والد کی یاد میں جذبات کھو بیٹھے
والد کی موت کو یاد کرکے صدمے میں چلا گیا تھا
اکشے کمار اپنے والد کی یاد میں جذبات کھو بیٹھے
والد کی موت کو یاد کرکے صدمے میں چلا گیا تھا
بالی وڈ اداکار اکشے کمار اپنے والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔
اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے والد کی موت کے ناقابل فراموش لمحات پر گفتگو کی۔
اکشے کمار ان دنوں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’سرپھرا’ کی کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار نے فلم میں ایکش سین کرنے کا اپنا حیران کن تجربہ بھی مداحوں سے شیئر کردیا۔
اکشے کمار نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم 'سرپھرا' میں اداکاری کرنے کے لیے اپنے جذباتی تجربات سے کام لیا۔
انہوں نے بتایا کیا کہ،’فلم میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن سے میرا گہرا تعلق ہے۔سچ پوچھیں تو جب میں نے فلم میں جذباتی سین شوٹ کیا تو میں اپنے والد کی موت کو یاد کرتے ہوئے صدمے میں چلا گیا تھا۔’
اکشے کمار نے بتایا کہ،’فلم کے ایک سین میں آپ لوگ بھی میرے جذبات کا اندازہ کرسکتے ہیں کیونکہ اس لمحے یہ آنسو میرے حقیقی آنسو تھے۔کیونکہ اس صدمے سے باہر آنا آسان نہیں ہے۔ ’
یاد رہے کہ فلم ’سرپھرا’ 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی اگرچہ کہ فلم کی ریلیز کے پہلے روز بہت کم ٹکٹ فروخت ہوئے لیکن مثبت ریویوز کے بعد فلم کا بزنس بڑھنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سرپھرا‘ میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول بھی شامل ہیں۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو کم آمدنی والے لوگوں کے لیے سستی ایئر لائنز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



