انفوٹینمنٹ
کم کارڈیشین نے ایشوریا رائے کو 'ملکہ' قرار دے دیا
کم کارڈیشین بھی ایشوریا رائے کی معترف
کم کارڈیشین نے ایشوریا رائے کو 'ملکہ' قرار دے دیا
کم کارڈیشین بھی ایشوریا رائے کی معترف
امریکی ریئیلیٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے بالی وڈ کی 'پارو' ایشوریا رائے کے ساتھ دلکش سیلفی سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے انکی تعریف بھی کرڈالی۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے معروف بزنس ٹائیکونز، اسپورٹس اسٹارز اور بالی وڈ کی مشہور شخصیات کو جیو ورلڈ کنوینشن سینٹر میں ہونے والی شاہانہ تقریب میں مدعو کیا جن کی موجودگی میں 12 جولائی کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اس تقریب میں ناصرف بالی وڈ ستارے بلکہ دور دراز ملکوں سے آنے والے مہمان بھی بھارتی ثقافت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دیسی ملبوسات پہن کر پہنچے۔
اس تقریب میں کم کارڈیشین بھی سج دھج کر پہنچیں جنہوں نے شادی کے پہلے روز 'شبھ ویواہ' میں سرخ لہنگا اور چولی پہنی جبکہ دوسرے روز ' شبھ آشیرواد' میں ہلکا کتھئی جوڑا پہنا جس کے ساتھ ہیرے جڑا زیور پہن کر اپنے لُک کو دلکش بنایا۔
کم کارڈیشین نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں گزارے یادگار لمحات کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایشوریا رائے کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی جس میں ایشوریا رائے رنگ برنگا جوڑا پہنی نظر آرہی ہیں جو انہوں نے شبھ آشیرواد میں پہنا۔
ایشوریا رائے کے ساتھ جاری کی گئی سیلفی پر کم کارڈیشین نے انکی تعریف کرتے ہوئے انگریزی لفظ 'کوئین' یعنی 'ملکہ' لکھا۔
جہاں ایشوریا رائے کے شادی کی تقریب میں لیے گئے دونوں ہی لُک سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر ٹرول کیے جارہے تھے وہیں کم کارڈیشین کی جانب سے ایشوریا رائے کو ملکہ قرار دینا شہ سرخیوں کو تبدیل کرگیا ہے۔
واضح رہے کہ کِم کارڈیشین اپنی بہن کلوئی کارڈیشین کے ہمراہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاندار شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت پہنچیں اور اپنے ایسٹرن و ویسٹرن کے مکسچر لُک سے سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy



