مشروم جلد کیلئے کتنا مفید؟
مشروم کے فوائد جانیے

خواتین کو اپنی جلد کا خیال رکھنا بے حد پسند ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اسکی حفاظت کیلئے گھریلو ٹوٹکوں کا بے دریغ استعمال کرتی ہیں۔
بلاشبہ اس بات سے بھی انکار نہیں کہ جلد کو نکھارنے کیلئے مصنوعی پروڈکٹ کے ساتھ قدرتی اشیاء بھی بے حد فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
قدرت کے اس کرشمے میں ایک چیز مشروم بھی ہے جسکے استعمال سے چہرے کی رونق میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
مشروم کا باقاعدہ استعمال چہرے کو ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
مشروم کو بطورغذا استعمال کیا جاتا ہے اور علاج کے لئے بھی اس کا استعمال عام ہے، یہ جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مشروم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی زبردست مقدار جلد کو موسمی اثرات اور آلودگی سے محفوظ رکھتی ہے۔
مشروم قدرتی طور پر سوزش اور جراثیم کش دوا کے طور پر کام کرتا ہے اور بوجھل اور تھکن زدہ جلد کو فریش کر دیتا ہے ۔
یہ خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے، جس کے نتیجے میں چہرے پر چمک آجاتی ہے ۔لہٰذا چہرے کی قدرتی چمک دمک بحال کرنے کے لیے مشروم کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں