انفوٹینمنٹ
کیا آپ اکشے کمار کے اصل نام سے واقف ہیں؟
اداکار نے اپنا اصل نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی
کیا آپ اکشے کمار کے اصل نام سے واقف ہیں؟
اداکار نے اپنا اصل نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی
بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے اصل نام کا انکشاف کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کی حیران کن وجہ بھی بتادی۔
اے لسٹر اداکار کے مداح آج سے قبل انہیں اکشے کمار کے نام سے جانتے تھے لیکن کیا آپکو اس نام کو تبدیل کرنے کی وجہ معلوم ہے؟
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد اپنے اصلی نام کو کسی پادری کے کہنے پر نہیں بلکہ ایک خاص وجہ سے تبدیل کیا۔
اکشے کمار نے بتایا کہ انکا اصل نام راجیو بھاٹیہ ہے۔
سن 1987 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی مہیش بھٹ کی فلم ’آج’ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں نے مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘آج’ سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم سے پہلے تک میرا نام ‘اکشے کمار’ نہیں بلکہ راجیو بھاٹیہ تھا لیکن میں نے فلم کے ہیرو کے نام سے متاثر ہوکر اپنا نام تبدیل کرلیا تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ’بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے کہ میرا اصل نام راجیو ہے، اور شوٹنگ کے دوران، میں نے اتفاق سے ہیرو سے انکا فلمی کردار کا نام پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انکا اکشے نامی کردار ہے بس پھر میں نے ٹھان لی کہ میں اپنا نام اکشے کمار ہی رکھونگا’۔
نام تبدیل کرنے کے موضوع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ،’راجیو ایک اچھا نام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید میرا نام راجیو گاندھی کے نام پر رکھا گیا تھا لیکن میں نے یہ نام تبدیل کردیا۔’
نام کی تبدیلی پر والد کے تعجب کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے انہیں بتایا کہ ،’میری پہلی فلم میں ہیرو کا نام یہ تھا، اس لیے میں یہی نام رکھوں گا۔’
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکار ان دنوں فلم ’سرپھیرا’ کی بدولت کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں جبکہ انکے آنے والے پرجیکٹس میں 'جولی ایل ایل بی 3'، 'ہیرا پھیری 3'، 'ویلکم ٹو دی جنگل' اور 'شنکرا' شامل ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



