برطانیہ کی پہلی پاکستانی نژاد مسلمان لارڈ چانسلر کون؟
شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
یہ ایک تاریخی موقع تھا جب پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور قانون کی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہد کیا۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پہلی خاتون چیف جسٹس ڈیم سو کار نے اس موقع کے متعدد تاریخی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ آج کوئی ایک نہیں تین تاریخی چیزیں ہوئی ہیں، پہلی خاتون لارڈ چانسلر نے حلف اٹھایا، پہلی بار کسی لارڈ چانسلر نے قرآن پر حلف اٹھایا اور پہلی بار ایک خاتون چیف جسٹس نے لارڈ چانسلر کا حلف لیا، یہ سنگ میل ہمارے آئین کے ارتقاء کا مظہر ہے۔
شبانہ محمود نے اِس اعزاز پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے برمنگھم کے ایک عام علاقے میں اپنے والدین کی کارنر شاپ میں کام کرتی تھیں اور ایک طویل سفر کے بعد اِس مقام پر پہنچ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار کوئی ذمہ داری سنبھالنا ایک اعزاز اور بوجھ دونوں ہوتا ہے، یہ حق ملنے سے آنے والی نسلوں کے لیے دروازے کھلیں گے۔
شبانہ محمود نے بتایا کہ میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں