انفوٹینمنٹ

فیروز خان کی سالگرہ پر دوسری اہلیہ اور بیٹا یکجا

فیروز خان کی بیٹے سلطان اور دوسری اہلیہ کیساتھ برتھ ڈے پارٹی

Web Desk

فیروز خان کی سالگرہ پر دوسری اہلیہ اور بیٹا یکجا

فیروز خان کی بیٹے سلطان اور دوسری اہلیہ کیساتھ برتھ ڈے پارٹی

فیروز خان کی سالگرہ کی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں
فیروز خان کی سالگرہ کی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں

پاکستانی اداکار فیروز خان کی اپنے بیٹے سلطان اور  دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ جاری ہونے والی تصویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

فیروز خان شوبز انڈسٹری کا وہ نام ہیں جو اپنے غصے اور مشتعل مزاج  کے سبب اکثر شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔

دورانِ انٹرویو میڈیا پرسنز کو ڈانٹنا ہوں یا پھر سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر تشدد کا الزام ہو فیروز خان کی نجی زندگی تنازعات سے گھری ہوئی ہے۔

فیروز خان پہلی اہلیہ علیزہ سلطان کو طلاق دینے کے بعد زینب نامی لڑکی سے شادی کر چکے ہیں جنکے ساتھ وہ آج کل گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں اور  دلکش تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنارہے ہیں۔

11 جولائی کو فیروز خان نے اپنی 34ویں سالگرہ منائی جس کو خاص بناتے ہوئے انکی بہن حمائمہ ملک نے بھی سوشل میڈیا پر برتھ ڈے وِش پوسٹ کی۔

اب سوشل میڈیا پر فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ نئی تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں وہ دونوں بیڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ فیروز خان کا اکلوتا بیٹا سلطان ان کے گلے میں بانہیں ڈالے ان کی پیٹھ پر چڑھا ہوا ہے۔

وائرل ہونے والی تصویر میں پیچھے ہیپی برتھ ڈے کے لیٹرز والے غبارے لگے  نظر آرہے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر فیروز خان کی سالگرہ پر لی گئی ہے۔

مذکورہ تصویر میں فیروز خان سرمئی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ زینب زرد جوڑے میں ملبوس ہیں اور مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ ایک تصویر میں فیروز خان جبکہ دوسری میں سلطان کو دیکھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 31 مئی کو سوشل میڈیا پر فیروز خان کی مایوں کی ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ یکم جون اداکار کی شادی کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس کے بعد فیروز خان نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر جاری کر کے اس خبر کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین