’ورلڈ ایموجی ڈے’ پر کاجول کے مزاحیہ تاثرات توجہ کا مرکز
اداکارہ کاجول کا اموجی کے استعمال سے مخالفت

ورلڈ ایموجی ڈے 2024 کے موقع پر بھارتی اداکارہ کاجول نے اپنے ہی چہرے کے تاثرات سے ایموجیز کو مات دے دی۔
آج بروز بدھ 17 جولائی کو دنیا بھی میں رولڈ ایموجیز ڈے منایا جارہا ہے، ایموجیز کا استعمال تقریباً 90 فیصد سے زائد لوگ اپنے جذبات اور احساسات ظاہر کرنے کیلئے کرتے ہیں اور اس بات سے بھی انکار نہیں کہ یہ چھوٹے آئیکنز ہماری ڈیجیٹل زبان کا لازمی جزو بن گئے ہیں۔
ان ایموجیز کی اہمیت کا مقابلہ بھارتی اداکارہ کاجول نے خود اپنی ہی صلاحیتوں سے کرتے ہوئے منفرد پوسٹ جاری کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول نے چند یادگار جھلکیوں پر مشتمل پوسٹ جاری کی جس میں انکا عجیب و غریب انداز مداحوں کے دلوں کو بھاگیا۔
ورلڈ ایموجی ڈے کی مناسبت سے کاجول نے اپنی ماضی کی سپر ہٹ فلموں سے چند مضحکہ خیز تاثرات کو پوسٹ کیا جس نے مداحوں کو قہقہہ لگانے پر مجبور کردیا۔
پوسٹ جاری کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’ورلڈ ایموجی ڈے’ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ’ایموجیز کیوں استعمال کریں جب آپ کے پاس ایسا چہرہ ہو جویہ سب کر سکے؟۔’
ورلڈ اموجی ڈے منانے کا مقصد:
واضح رہے کہ ایموجیز کا مقصد سادہ ٹیکسٹ پر مبنی پیغامات کو تاثراتی تبادلے میں تبدیل کرناہے۔ اموجیز کا یہ سفر 1980 کی دہائی میں بنیادی متن پر مبنی جذباتی نشانات جیسے ":-)" اور ":-(" کے ساتھ شروع ہوا تھا۔
1999 میں، ایک جاپانی ڈیزائنر نے ایک موبائل کمپنی کے لیے ایموجیز کا پہلا سیٹ تیار کیا، جس کی وجہ سے ان کو عالمی سطح پر اپنایا گیا۔
2007 کے بعد سے ان ایموجیز نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنا شروع کر دی، اور 2011 میں، ایپل نے iOS میں ایک آفیشل ایموجی کی بورڈ شامل کیا، جس سے وہ کئی ممالک میں قابل رسائی بن گئے۔
وقت گزرنے کے ساتھ، ایموجیز نے لوگوں، ثقافتوں، جلد کے مختلف رنگوں، جنسوں اور خاندانی ڈھانچے کی نمائندگی کو شامل کیا ۔
جس کے بعد سے آج ہزاروں ایموجیز دستیاب ہیں، جو جانوروں سے لے کر کھانے پینے اورجھنڈوں تک ہر چیز کی نمائندگی کرتے ہیں۔
-
دلچسپ و خاص 43 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 52 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی