فلم / ٹی وی

اداکارہ میرا ’فواد خان’ کیساتھ کام کرنے کی خواہاں

پراجیکٹ کیلئے فلمسازوں سے بات چیت جاری ہے

Web Desk

اداکارہ میرا ’فواد خان’ کیساتھ کام کرنے کی خواہاں

پراجیکٹ کیلئے فلمسازوں سے بات چیت جاری ہے

پراجیکٹ کیلئے فلمسازوں سے بات چیت جاری ہے
پراجیکٹ کیلئے فلمسازوں سے بات چیت جاری ہے

پاکستانی فلمی اداکارہ میرا نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے اپنی نئی آنے والی فلم ‘امراؤ جان ادا’ کے سیٹ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کی جہاں اُنہوں نے اپنی فلم سمیت مختلف سوالات کے جواب دیے۔

اداکارہ میرا نے فلم ‘امراؤ جان ادا’کے گانے میں ماہرہ خان کی کاسٹنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ماہرہ خان ‘امراؤ جان ادا’ کے گانے میں جلوہ گر ہوں۔

دورانِ گفتگو صحافی نے میرا سے پوچھا کہ کیا وہ اداکار فواد خان کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کئی فلمسازوں سے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوسکا کیونکہ حتمی فیصلہ تو کاسٹنگ ڈائریکٹر ہی کریں گے۔

میرا نے کہا کہ میں بھی فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اگر زندگی رہی تو اُن کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔