دانش تیمور اور حبا بخاری ڈرامے میں تمام حدیں پار کرگئے
دانش تیمور اور حبا بخاری کا ڈرامے میں نازیبا سین تنقید کی زد میں

حبا بخاری اور دانش تیمور کو شدید تنقید کا سامنا
پاکستانی ڈراما ’جان نثار‘ میں بطور جوڑی جلوہ گر ہونے والے دانش تیمور اور حبا بخاری کے درمیان فلمائے گئے نازیبا سین نے ناظرین کو برہم کردیا۔
دانش تیمور اور حبا بخاری دونوں ہی فنکار اپنی بہترین اداکاری کے سبب شہرت کی منازل تیزرفتاری سے طے کرنے میں مصروف ہیں۔
جیو ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’ جان نثار‘ میں دونوں سپر اسٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں اور ناظرین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو پسند بھی کیا گیا لیکن ڈرامے کا ایک سین ناظرین کی تعریف کو برائیوں میں تبدیل کرگیا ہے۔
نوشیرواں غزنوی کا کردار نبھانے والے دانش تیمور کو حبا بخاری کے کردار ’دعا‘ کے ساتھ رومانس کرتے دکھایا گیا جو پاکستانی ڈراموں میں دکھائے جانے والے رومانس سے کئی آگے کی کہانی معلوم ہوا۔
ڈرامے میں نازیبا اور بلاوجہ شامل کیے گئے سین کو دیکھنے کے بعد ناظرین میکرز کو آڑے ہاتھوں لیتے نظر آرہے ہیں اور دانش تیمور اور حبا بخاری کو بھی اس قدر بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ناظرین کا موقف ہے کہ ایسے ڈرامے ہمارے معاشرے میں بےحیائی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ڈراما فیملی کے ساتھ دیکھنے کے لائق نہیں ہے، دانش اور حبا کو شرم آنی چاہئے‘۔
ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘ یہ رومانوی نہیں بلکہ ولگر سین تھا‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’دانش کے چہرے کے تاثرات رومانوی نہیں بلکہ واہیات ہیں‘۔
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے