پاکستان

مولانا طارق جمیل کروڑوں کے مالک؟

Web Desk

مولانا طارق جمیل کروڑوں کے مالک؟

مولانا طارق جمیل کروڑوں کے مالک؟

معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں کروڑوں کی رقم موجود ہونے کا ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں  نجی ٹی وی چینل نے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ہیں اور انکے بیٹے بھی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ہیں۔

نجی ٹی وی چینل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مولانا طارق جمیل کے ایک معروف کاروباری گروپ کے ساتھ بھی بہت قریبی تعلقات ہیں اور اس گروپ کے حصص بھی طارق جمیل نے خریدے ہوئے ہیں۔

چینل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مولانا طارق جمیل نے اس ہی گروپ کے دو لوگوں کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے بے حد اچھے تعلقات ہیں۔

 عمران خان کے حکومت سے جانے کے بعد جنوری 2023 میں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عالم دین مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا ہے ، ان اکاؤنٹس میں 49 ارب روپے سے زائد کی رقم موجود تھی۔ بعد ازاں ایسی تمام افواہوں کی تردید کردی گئی تھی۔

تازہ ترین