انڈیا

کالے جادو سے علاج، لڑکی کے سر سے 77 سوئیاں نکل آئیں

متاثرہ لڑکی اب کس حال میں ہے؟

Web Desk

کالے جادو سے علاج، لڑکی کے سر سے 77 سوئیاں نکل آئیں

متاثرہ لڑکی اب کس حال میں ہے؟

متاثرہ لڑکی اب کس حال میں ہے؟
متاثرہ لڑکی اب کس حال میں ہے؟

بھارتی ریاست اڑیسہ میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے ریشما بہرا نامی 19 سالہ لڑکی کے سر سے درجنوں سوئیاں نکالیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کالے جادو سے متاثرہ 19 سالہ لڑکی کے سر سے 77 سوئیاں نکالنے والے ڈاکٹرز بھی حیران  ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ریشما کو مسلسل سر کے درد کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کو سی ٹی اسکین کرانے پر سر کے اندر لاتعدار سوئیوں کی موجودگی کا علم ہوا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ریشما کی 2 سرجریز کی گئیں اور اس کے سر سے 77 سوئیاں نکالی گئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق خوش قسمتی سے ریشما کے سر کی ہڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ اس کے سر کی نازک نسوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ریشما کے سر میں سوئیاں کیسے آئیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق 4 سال قبل ریشما کی والدہ کا انتقال ہوا جس کے بعد وہ بیمار رہنے لگی اور علاج کیلئے کالا جادو کرنے والے ایک عامل کے پاس گئی جو علاج کیلئے اس کے سر میں سوئیاں لگاتا تھا۔