رنبیر کپور کو ماضی میں نامور اداکاراؤں کو ڈیٹ کرنے پر افسوس
بریک اَپ کے بعد مجھے دھوکے باز ہونے کا ٹیگ ملا
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے نام سے کون واقف نہیں؟ عالیہ بھٹ سے شادی کرنے سے قبل رنبیر کپور کا نام ایک جانب جہاں اداکارہ کترینہ کیف سے جوڑا جاتا تھا وہیں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کیساتھ انکے افیئر بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔
اداکارہ رنبیر کپور نے خود اس بات کا اعتراف کرکے ان افواہوں کو سچ ثابت کردیا۔حال ہی میں رنبیر کپور نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ماضی کی زندگی پر بات کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق کئی انکشافات بھی کیے۔
رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ 'میں نے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ دھوکے باز ہونے کے لیبل کے ساتھ گزارا ہے اور میں آج بھی اسی لیبل کا سامنا کر رہا ہوں'۔
دوران انٹرویو اداکار کا کہنا تھا کہ،میں نے ماضی میں دو بہت ہی کامیاب اداکاراؤں کو ڈیٹ کیا تھا جن سے بریک اَپ کے بعد مجھے دھوکے باز ہونے کا ٹیگ ملا’۔
اگر چہ کہ رنبیر کپور نے اپنے انٹرویو میں کترینہ اور دیپیکا کا نام نہیں لیا لیکن مداح اس موضوع کو اداکار کے ماضی کے افیئرز سے جوڑتے نظر آرہے ہیں۔
رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کا افیئر:
ماضی میں اداکار رنبیر کپور دیپیکا پڈوکون کی محبت میں گرفتار تھے، انکی محبت کی کہانی کا آغاز 2008 کی فلم ’بچنا اے حسینوں’ کے بعد شروع ہوا۔
بعدازاں رنبیر اور دیپیکا کے درمیان یہ محبت اس قدر پروان چڑھی کہ رنبیر کی محبت میں دیپیکا نے اپنی گردن پر انکے نام کا ٹیٹو بھی بنوالیا تھا۔
رنبیر اور دیپیکا کی محبت کا دی اینڈ:
اداکار رنبیر کپور ار دیپیکا پڈوکون کی محبت کو کسی کی نظر لگ گئی جو انکے علیحدگی کی وجہ بنی۔ کیونکہ رنبیر کپور اور دیپیکا کی محبت کا یہ رشتہ محض 2 سال بعد 2009 میں ختم ہوگیا۔
ان لوو برڈز کی اسٹوری کا دی اینڈ رنبیر کی جانب سے دھوکہ دہی کے بعد ہوا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پر دیپیکا کو دھوکہ دینے کا الزام ہے کیونکہ انہوں نے دیپیکا کیساتھ ریلیشن میں رہنے کے باوجود اداکارہ کترینہ سے محبت کا اظہار کیا۔
رنبیر سے علیحدگی کے بعد اداکارہ نے رنویر سنگھ سے شادی کرلی اور جلد یہ جوڑ اپنے پہلے بچے کو جنم دینے جارہا ہے۔
رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی لو اسٹوری:
دیپیکا پڈوکون سے علیحدگی کے بعد اداکار رنبیر کپور نے کترینہ کیف سے محبت کی راہیں ہموار کرنا شروع کردیں جسکے بعد یہ جوڑا نہ صرف میڈیا کی نظروں سے خود کو بچا سکا بلکہ ہر شخص کی زبان پر رنبیر اور کترینہ کی محبت کا بول بالا تھا۔
رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی علیحدگی:
چند سال محبت کے رشتے میں رہنے کے بعد یہ جوڑا بھی الگ ہوگیا اگرچہ کترینہ نے کبھی بھی ان کے رشتے ٹوٹنے کا الزام کسی پر نہیں لگایا، لیکن انہوں نے میڈیا میں رنبیر کے بارے میں بات کرنے سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
بعدازاں رنبیر سے علیحدگی کے بعد کترینہ کیف نے اداکار وکی کوشل کو اپنا ہمسفر چن لیا۔
رنبیر کپور کی ذاتی زندگی:
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو 2018 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران محبت ہوئی۔ دو سال تک ڈیٹنگ کے بعد، انہوں نے اپریل 2021 میں رنبیر کے گھر پر ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ اور اسی سال رنبیر اور عالیہ نے اپنے پہلے بچے راہا کپور کا استقبال کیا۔
رنبیر کپور کا ورک فرنٹ:
رنبیر کپور اگلی فلم رامائن میں نظر آئیں گے، جس میں وہ 'رام' کا کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب سائی پلوی 'سیتا' کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم 2027 میں ریلیز ہو گی۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام