انفوٹینمنٹ

حمل کے دوران کام کرنے والی ’بی ٹاؤن’ حسینائیں کون؟

ان اداکاراؤں نے حاملہ ہونے کے باوجود اپنے کیرئیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا

ایمن ملک

حمل کے دوران کام کرنے والی ’بی ٹاؤن’ حسینائیں کون؟

ان اداکاراؤں نے حاملہ ہونے کے باوجود اپنے کیرئیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا

ان اداکاراؤں نے حاملہ ہونے کے باوجود اپنے کیرئیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا
ان اداکاراؤں نے حاملہ ہونے کے باوجود اپنے کیرئیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی اداکارائیں یوں تو اپنی بے مثال اداکاری کے باعث خوب خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہیں لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ انڈسٹری کی چند حسینائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے حاملہ ہونے کے باجود اپنے کیرئیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا اور  سینما گھروں کو سپر ہٹ فلمیں دیں۔

یہاں ہم بات کرنے جارہے ہیں ان اداکاراؤں کی جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ زندگی کو بھی بڑے ہی اعتدال سے سنبھالا اور حاملہ ہونے کے ساتھ ساتھ فلم کی شوٹنگ جاری رکھی۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے لے کر عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور خان تک، یہاں کچھ ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے فلموں کی شوٹنگ اور پروموشن کی اور اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہوئے اپنے کام کے وعدوں پر عمل کیا۔

بی ٹاؤن کی وہ اداکارائیں جنہوں نے حمل کے دوران بھی کام کیا:

دیپیکا پڈوکون فلم ’کالکی’:

اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال ماہ  ستمبر میں اپنے پہلے بچے کی  آمد کے منتظر ہیں۔

اداکارہ اپنے حمل کے آخری ایام گزاررہی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں حالیہ فلم کالکی 2898 AD کی تشہیری مہم کا حصہ بنتے دیکھا گیا۔ جبکہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی اداکارہ امید سے تھیں۔

اداکارہ ریچا چڈھا، ’ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار’:

بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار  میں لجو کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ریچا چڈھا بھی اس سیریز کی شوٹنگ کے دوران حاملہ تھیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیا ہے۔

اداکارہ ریچا چڈھا کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’میں اب بھی ہر روز کام کر رہی ہوں کیونکہ میں ایسے ہی آرام دہ محسوس کرتی ہوں۔‘

اداکارہ یامی گوتم  فلم ’آرٹیکل 370’:

حمل کے دوران کام کرنے والی اداکاراؤں میں بھارتی اداکارہ یامی گوتم کا نام بھی سرفہرست ہے جنہوں نے اپنے پہلے بچے کو جنم دینے کے مراحل کے دوران فلم آرٹیکل 370 کی شوٹنگ جاری رکھی۔

اداکارہ یامی گوتم اور آدتیہ دھر نے 4 جون 2021 کو شادی کی جبکہ اس جوڑے نے  10 مئی 2024 کو بیٹے کو جنم دیا۔

یامی گوتم نے  اپنی فلم آرٹیکل 370 کے ٹریلر لانچ کے دوران،  اپنے حمل کی خبر کی تصدیق کی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے حمل کے ابتدائی مہینوں میں ایکشن سیکونس سین فلمائے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ہارٹ آف اسٹون:

اداکارہ عالیہ بھٹ بھی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں انہوں نے محض 22 سال کی عمر میں اپنی بیٹی راہا کپور کو جنم دیا، جبکہ اس دوران وہ اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون’ کیلئے کام کررہی تھیں۔

ورائٹی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ یہ ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم تھی لیکن یہ پہلی بار ہے کہ وہ ایکشن فلم کر رہی ہیں۔

اداکارہ کرینہ کپور خان بھی اس فہرست میں شامل:

اداکارہ کرینہ کپور کا نام بھی ان اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہے جو ذاتی زندگی کو پیشہ ورانہ زندگی پر ہاوی نہیں ہونے دیتیں۔

بامبے ٹائمز کے ساتھ بات چیت کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس قسم کی فرد نہیں ہیں جو کسی بھی صورت میں گھر میں بیٹھیں گی۔’

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ’کس نے کہا ہے کہ  حاملہ خواتین کام نہیں کر سکتیں؟ درحقیقت، آپ جتنے زیادہ فعال ہوں گے، بچہ اتنا ہی صحت مند ہوگا اور ماں اتنی ہی خوش ہوگی’۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی دیگر مشہور شخصیات جیسے نیہا دھوپیا، مادھوری ڈکشٹ، جوہی چاولہ، سری دیوی، کاجول، اور جیا بچن نے بھی مبینہ طور پر اپنی فلموں میں اس وقت کام کیا جب وہ اپنے بچوں کی توقع کر رہے تھے۔

تازہ ترین