انفوٹینمنٹ
شاہ رخ خان کے ’نام کا سکہ’ چل گیا
کنگ خان کی صلاحیتوں نے اس جملے کو حقیقت کا رنگ دے دیا
شاہ رخ خان کے ’نام کا سکہ’ چل گیا
کنگ خان کی صلاحیتوں نے اس جملے کو حقیقت کا رنگ دے دیا
پیرس کے مشہور گریون میوزیم نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے اعزاز میں سونے کا سکہ جاری کردیا جس پر کنگ کی تصویر کیساتھ انکا نام توجہ کا مرکز بن گیا۔
بلاشبہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پوری دنیا میں مداحوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں لاتعداد سپر ہٹ فلمیں دینے کےساتھ ساتھ عاجز مزاجی اور رحم دلی سے لاکھوں فینز کا دل جیتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں گریون میوزیم نے شاہ رخ کے اعزاز میں سونے کا سکہ جاری کیا تھا جس پر حیران کن طور پراداکار کی مکمل تصویر کیساتھ انکا نام موجود تھا۔
شاہ رخ خان کے اعزاز میں انوکھا تحفہ:
حال ہی میں اس منفرد سونے کے سکے کی تصویر کنگ خان کے فین پیچ اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی جسکے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ اداکار شاہ رخ خان بالی وڈ کی واحد شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔
شاہ رخ خان کو اس سے قبل کس اعزاز سے نوازا گیا؟
یہ پہلی بار نہیں کہ اداکار کو کسی بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہو بلکہ58 سالہ اداکار شاہ رخ خان کا پیرس کے گریون ویکس میوزیم میں موم کا مجسمہ بھی موجود ہے۔
اداکار کے لیے ان گنت ایوارڈز بھی موجود:
واضح رہے کہ لوکارنو فلم فیسٹیول کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو جلد کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اداکار کو یہ ایوارڈز 100 سے زیادہ فیچر فلموں پر محیط ہندوستانی سنیما میں ان کے شاندار کیریئر کے سبب دیے جائیں گے۔
لوکارنو فلم فیسٹیول کب شروع ہوگا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوکارنو فلم فیسٹیول کا 77 واں ایڈیشن اگلے ماہ 7 اگست سے شروع ہوگا اور 17 اگست تک جاری رہے گا۔
کنگ خان کی حالیہ پراجیکٹ پر ایک نظر:
یاد رہے کہ بالی وڈ کے بادشاہ کنگ خان کیلئے گزشتہ سال کافی اچھا ثابت ہوا، انہوں نے 2023 میں تین بلاک بسٹر فلمیں 'پٹھان'، 'جوان' اور 'ڈنکی' سے سینما گھروں میں رونق لگائی۔
جبکہ اداکار شاہ رخ خان بہت جلد اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اگلی فلم ’کنگ’ میں جلوہ گرہونے جارہے ہیں۔اس فلم میں سہانا خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ ابھیشیک بچن کا نام بھی سرفہرست ہے جو ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra's striking 'Varanasi' posters leave fans speechless
Priyanka Chopra's birthday celebration comes with stunning 'Varanasi' reveal
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony



