اسکینڈلز

جنت مرزا نے منگنی کرلی؟ مسٹری مین بھی منظر عام پر آگیا

اداکارہ کا نیا نشانہ کون؟

Web Desk

جنت مرزا نے منگنی کرلی؟ مسٹری مین بھی منظر عام پر آگیا

اداکارہ کا نیا نشانہ کون؟

اداکارہ کا نیا نشانہ کون؟
اداکارہ کا نیا نشانہ کون؟

پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے منگنی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

جنت مرزا کا شمار پاکستان کی نامور ٹک ٹاکرز میں کیا جاتا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر  لاتعداد صارفین فالو کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک کی دنیا میں سب سے زیادہ نام کمانے والی اسٹار جنت مرزا کی وجۂ شہرت نہ صرف اداکاری ہے بلکہ انکا فیشن سینس، دلکش ملبوسات اور بہترین لپ سنک کی مہارت بھی انہیں ایک انفرادی پہچان دلواتی ہے۔

جنت مرزا کا عمر بٹ سے افیئر:

پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘کی اداکارہ جنت مرزا کا نام ماضی میں ٹک ٹاک عمر بٹ کی ساتھ جوڑا جاتا تھا۔

عمر بٹ اور جنت مرزا نے ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے بناتے ایک دوسرے کو پسند کرلیا تھا بعدازاں ان لو برڈز کے درمیان قربیتں اتنی بڑھتی نظر آئیں کہ انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عمر بٹ اور جنت مرزا کی لو اسٹوری کا دی اینڈ :

اس حوالے سے  سال 2021 میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انکی عمر بٹ سے بات پکّی ہوگئی ہے۔ تاہم بد قسمتی سے بات پکی ہونے کے بعد یہ رشتہ شادی تک نہ پہنچ سکا اور اس جوڑے نے سال 2023 میں اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

جنت سے علیحدگی کے بعد عمر بٹ کا بیان:

جنت مرزا سے راہیں جدا کرنے کے بعد عمر بٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ' میرے خیال سے اب آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے'۔

عمر بٹ نے مداحوں سے گزارش کی کہ ' ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں، باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے'۔

جنت مرزا کی دوسری منگنی کی افواہیں:

اسکرین گرین
اسکرین گرین

حال ہی میں جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں پہنی گئی خوبصورت انگوٹھی دکھائی۔

اس تصویر کو دیکھنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین جنت مرزا کی منگنی کا ذکر کرتے سنائی دے رہے ہیں وہیں اداکارہ کے مسٹری مین کیساتھ تہلکہ خیز ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

جنت مرزا کا مسٹری مین منظر عام پر:

منگنی کی افواہوں کو جنم دینے کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیاہ لباس میں ملبوس ایک شخص کیساتھ دیکھ کر نئے افیئر کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔

مذکورہ ویڈیو میں جنت مرزا جامنی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ انکے ساتھ موجود مسٹری مین سیاہ کرتہ پاجامہ پہنے ہوئے ہیں۔

اگرچہ کہ مسٹری مین نے اس پوری ویڈیو میں اپنا چہرہ چھپایا ہواتھا تاہم اداکارہ جنت مرزا انکے ساتھ گزارے گئے لمحات میں خوش اور مطمین نظر آرہی ہیں۔

جنت مرزا نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن کو الفاظ سے خالی رکھا تاہم جامنی اور سیاہ دل والے اموجی نے تمام کہانی بیان کردی۔

جنت مرزا کی ویڈیو پر صارفین کا ردعمل:

جنت مرزا کی انگوٹھی اور پھر مسٹری مین کیساتھ ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار نظر آئے،صارفین نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ،’جنت مرزا کا اگلا نشانہ کون؟’