وائرل اسٹوریز
تہجد گزار حنا خان کو بس اب صر ف اللہ سے امید
حنا خان نے اللہ سے مدد مانگ لی، تہجد کی نماز بھی ادا
تہجد گزار حنا خان کو بس اب صر ف اللہ سے امید
حنا خان نے اللہ سے مدد مانگ لی، تہجد کی نماز بھی ادا
موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے اللہ کی خاص مدد حاصل کرنے کیلئے تہجد کی نماز ادا کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔
حنا خان ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے بلند حوصلوں کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں کیونکہ اداکارہ ان دنوں چھاتی کے کینسر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور اس حوالے سے اپنے مداحوں کو بھی باخبر رکھ رہی ہیں۔
حنا خان کو اس مشکل وقت میں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی مکمل حمایت حاصل ہے جس پر وہ سب کو شکریہ بھی ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔
حنا خان کینسر کی تشخیص کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسلامک اسٹوریز شیئر کرتی نظر آرہی ہیں اور اب اداکارہ نے تہجد کی نماز ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کردی ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں رات کی تاریکی میں حنا خان ایک موم بتی جلاتی نظر آئیں جس کے بعد انہوں نے جائے نماز بچھا کر نماز ادا کی اور تسبیح بھی پڑھی۔
ویڈیو میں اداکارہ جائے نماز پر بیٹھی اپنا ایک پیر سیدھا کر کے اسے حرکت دیتیں اور اپنے ہاتھ سے دباتی بھی نظر آئیں اور اس کے ساتھ لکھا کہ ’جب سے ٹریٹمنٹ شروع ہوا ہے میرے پیر زیادہ تر وقت سن رہتے ہیں لیکن وہ اللہ رحیم ہے، مالک الملک ہے، وہ مجھے بھی ٹھیک کر دیگا‘۔
پوسٹ کے کیپشن میں حنا خان نے لکھا کہ ’تہجد، سب سے بہترین سن والے سے بات کرو، وہ سب سے زیادہ مہربان ہے، جمعہ مبارک‘۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



