انفوٹینمنٹ

عروہ اور فرحان کی رومانوی ویڈیو میں سجاد علی کے گانے کا تڑکا

سجاد علی لیجنڈری موسیقار و گلوکار ہیں۔

Web Desk

عروہ اور فرحان کی رومانوی ویڈیو میں سجاد علی کے گانے کا تڑکا

سجاد علی لیجنڈری موسیقار و گلوکار ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کی جانی مانی فنکار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی نئی رومانوی ویڈیو پر سجاد علی کی آواز نے سب کو سحر انگیز کردیا۔

عروہ اور فرحان نے سمندر کنارے پرفضا اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ایک رومانوی ویڈیو جاری کی۔

اس ویڈیو میں فرحان سعید کو گلے میں چین ڈالے سیاہ بھول دار شرٹ زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ عروہ حسین سلیو لیس ڈریس میں شوہر کیساتھ ویڈیو بنوانے میں مصروف ہیں۔

اس پاس نظاروں کی بات کی جائے تو ساحلِ سمندر پر بنے اپارٹمنٹس میں سے ایک میں دونوں موجود ہیں اور نیچے کشتی میں سفر کرنے والوں، تیز ہواؤں اور دلفریب موسم کو انجوائے کررہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ہر لمحے کے لیے شکر گزار ہوں! ادکارہ نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’الحمدللہ‘، ’اتوار کی صبح‘ بھی لکھا۔

اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں فنکار جوڑی نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 میں شامل سجاد علی اور فرحین رضا جعفری کا گانا ’چل چلیے‘ لگایا جس نے اس ویڈیو کی شان ہی دوبالا کردی۔

گانے ’چل چلیے’ کو سجاد علی نے لکھا اور کمپوز کیا ہے جس کے بول کا مقصد دنیا کی طرف سے چیلنجز یا تنقید کے باوجود، حدود سے آزاد ہونے، اپنے خوابوں کی پیروی کرنے، اور اپنے حقیقی نفس کو مکمل طور پر قبول کرنے کی ہمت تلاش کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی 2016 میں اسلام آباد میں ہوئی تھی۔ 

ان کی شادی میں فواد خان، سجل علی، ریشم، ماورا حسین، نعمان اعجاز سمیت کئی نامور پاکستانی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

شادی کے بعد کئی مرتبہ دونوں کی طلاق و علحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن دونوں نے گزشتہ برس عید الفطر کے موقع پر اپنی تصویر جاری کر کے ایسی تمام افواہوں پر فُل اسٹاپ لگادیا تھا۔