اسکینڈلز

ایڈیڈاس نے بیلا حدید سے معافی مانگ لی

اسپورٹس کمپنی نے اسرائیلی گروپس کی تنقید کے بعد ماڈل کو اشتہار سے الگ کردیا تھا۔

Web Desk

ایڈیڈاس نے بیلا حدید سے معافی مانگ لی

اسپورٹس کمپنی نے اسرائیلی گروپس کی تنقید کے بعد ماڈل کو اشتہار سے الگ کردیا تھا۔

اسنٹاگرام پر کمپنی کی جانب سے معذرت کی گئی۔
اسنٹاگرام پر کمپنی کی جانب سے معذرت کی گئی۔

کھیلوں سے متعلق اشیا بنانے والے معروف جرمن برانڈ ایڈیڈاس نے اسرائیلی گروپس کے دباؤ پر اپنی تشہیری مہم نے امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو الگ کرنے پر ان سے معافی مانگ لی۔

خیال رہے کہ  فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو اپنی ایک تشہیری مہم سے الگ کرنے پر 'ایڈیڈاس' کوشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا اور سوشل میڈیا پر اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا جارہا تھا۔

کمپنی نے بیلا حدید کا انتخاب 'ایس ایل 72 اسنیکرز' کی اشتہاری مہم کے لیے کیا تھا۔

یہ اسنیکرز پہلی مرتبہ 1972 کے اولمپک کھیلوں کے تیار کیے گئے تھے اور اب انہیں دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

1972 میں ہونے والے میونخ اولمپکس گیمز میں 11 اسرائیلی ایتھلیٹس اور ایک جرمن پولیس افسر ’بلیک ستمبر‘ گروپ کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

چنانچہ ایڈیڈاس نے اسنیکر کو دوبارہ لانچ کرنے کے لیے بیلا حدید پر مشتمل اشتہاری مہم چلائی تو اسرائیلی حکومت اور متعدد یہودی گروپس کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 اسرائیل سے منسلک پریشر گروپس نے الزام لگایا کہ ’ایڈیڈاس کی یہ اشتہاری مہم بیلا حدید کے جزوی فلسطینی پس منظر کی وجہ سے ایک طرح کا جرم ہے۔‘

یہودی گروپس کی تنقید کے بعد کمپنی نے بیلا حدید کو بطور ماڈل اس اشتہاری مہم سے ہٹا دیا تھا۔

اب ایڈیڈاس نے انسٹاگرام پر پوسٹ لگائی ہے ’ہمارا حالیہ SL-72 کا اشتہار نادانستہ غلطی ہے اور ہم دنیا بھر کی کسی بھی کمیونٹیز کو ہونے والی پریشانی یا تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ ‘

ایڈیڈاس نے کہا ہے ’ہم اپنے اس اشتہار پر نظرثانی کر رہے ہیں اور تمام شراکت داروں، بیلا حدید، امریکن ریپر ASAP Nast، فرانسیسی فٹبالر جولیس کاؤندے اور دیگر سے کسی منفی اثر کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

دوسری جانب امریکی ماڈل بیلا حدید ایڈیڈاس کی جانب سے مبینہ طور پر انہیں اشتہار سے الگ کرنے کے فیصلے پر قانونی کارروائی کے لیے غور کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی نژاد امریکی پراپرٹی ٹائیکون محمد انور حدید کی بیٹیاں بیلا حدید اور جیجی حدید فلسطین میں جاری جنگ میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے آواز اٹھانے میں پیش پیش رہی ہیں۔