دلچسپ و خاص
معروف امریکی نجومی نے اگلے صدر کا نام بتادیا
ایمی نے بائیڈن کے انتخابات سے دستبردار ہونے کی پیش گوئی بھی کی تھی۔
معروف امریکی نجومی نے اگلے صدر کا نام بتادیا
ایمی نے بائیڈن کے انتخابات سے دستبردار ہونے کی پیش گوئی بھی کی تھی۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کی صحیح تاریخ کی پیش گوئی کرنے والی نجومی ایمی ٹرپ نے اب پیش گوئی کر دی ہے کہ اگلا امریکی صدر کون ہو گا۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے اگلے صدر کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ ستاروں کا کیا کہنا ہے کہ اگلا کمانڈر ان چیف کون ہوگا، ایمی ٹرپ، جو انسٹاگرام پر خود کو 'انٹرنیٹ کی سب سے بدنام زمانہ نجومی' قرار دیتی ہیں، نے کہا کہ ٹرمپ کا سورج ان کے کیرئیر کے پینٹ ہاؤس میں ہے، جو کہ حقیقی زندگی کے لیے بالکل موزوں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاہم ٹرمپ کے پاس مزید 'پاگل کردینے والی چیزیں آنے والی ہیں'۔
ایمی ٹرپ نے کہا کہ 'یورینس اپنے وسط آسمان پر ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ ان کے کیریئر اور اہداف کے ساتھ غیر متوقع صورتحال ہے'۔
اس سے قبل ایمی ٹرپ نے پیش گوئی کی تھی کہ جو بائیڈن صدارتی انتخاب سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔
11 جولائی کو ایک ایکس پوسٹ میں ایمی ٹرپ نے لکھا تھا کہ 'اگر بائیڈن کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو وہ 29 ڈگری کیپریکون پر پورا چاند ہوگا، کیپریکون حکومت اور بڑھاپے پر حکومت کرتا ہے۔
جب ایک فالوور نے ان سے صحیح تاریخ پوچھی تو انہوں نے بتایا تھا کہ 21 جولائی۔
ستاروں کی چال پڑھنے والی خاتون نے بائیڈن کو اس سے الگ ہوتے ہوئے دیکھا کیونکہ یہ پورا چاند تھا۔
11 اگست 2020 کو ایمی ٹرپ نے پیش گوئی کی تھی کہ نائب صدر کملا ہیرس 2024 میں صدر کے لیے انتخاب لڑیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ایمی ٹرپ نے یہ بھی پیشی گوئی کی تھی کہ امریکہ ایک سخت اگست کے لیے تیار ہو سکتا ہے، جس کے دوران ممکنہ طور پر زیادہ سیاسی تشدد ہو گا۔
مزید خبریں
-
ہاتھ کی لکیروں کے چند دلچسپ حقائق
-
دنیا کا مہنگا ترین آنسو، اُونٹ کا آنسو، سانپ کے زہر کا تریاق
-
ایپل کیمرہ ٹیکنالوجی ایک اور انقلابی پیش رفت کی جانب گامزن
-
کیا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل ہونے کیلئے رقم ادا کی جاتی ہے؟
-
پریش راول کی 'ہیرا پھیری3' میں واپسی
-
اسٹارٹ اپ: نوجوانوں کا روشن مستقبل
-
اندر کی آواز یا دماغ کی چال؟ گٹ فیلنگ کی حیران کن حقیقتیں
-
میمز کی بھرمار نے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر فلائی اوور کا ڈیزائن تبدیل کروادیا
-
بارش، پکوڑے اور ایک خوشگوار لمحے کی کہانی
-
تھرپارکر کے پہاڑوں سے قدیم انسانی مجسمہ دریافت
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



