عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف FIA میں درخواست
صوبائی وزیر اطلاعات نے یوٹیوبر کے خلاف کارروئی کا مطالبہ کیا۔

صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ٹی وی میزبان اور آرتھو پیڈک سرجن عمرعادل کےخلاف مقدمےکی درخواست دے دی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمرعادل نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردارکشی کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمر عادل 'گندا انڈہ' کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے شریک میزبان بھی ہیں۔
صوبائی وزیر کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز سے متعلق گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر عمر عادل نے شوہر کے تشدد کی شکار اینکر عائشہ جہانزیب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انتہائی تذلیل آمیز رویہ اختیار کیا تھا۔
انہوں نے عائشہ کے دونوں شوہروں سے 5 بچے پیدا ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ جب پتا چل گیا کہ پہلا شوہر شرابی ہے اس کے باوجود 3 بچے اور دوسرا شوہر بھی ایک سال سے مارپیٹ کررہا تھا جس سے دو بچے پیدا کرنے کی ضرورت کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ڈر ہے کہ دوسرے شوہر سے صلح کے بعد عائشہ ایک اور بچہ پیدا کرلے گی اس لیے اس لڑکی کی نس بندی کرنے کا حکم دیا جانا چاہیے۔
ان کی پوڈکاسٹ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے