پاکستان

کراچی سے لاپتہ کولا نیکسٹ کے مالک لاہور پہنچ گئے

کولا نیکسٹ کے لاپتہ مالک گھر پہنچ گئے

Web Desk

کراچی سے لاپتہ کولا نیکسٹ کے مالک لاہور پہنچ گئے

کولا نیکسٹ کے لاپتہ مالک گھر پہنچ گئے

کولا نیکسٹ کے لاپتہ مالک گھر پہنچ گئے
کولا نیکسٹ کے لاپتہ مالک گھر پہنچ گئے

کولا نیکسٹ کے لاپتہ مالک ذوالفقار احمد بحفاظت اپنی لاہور کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ کراچی سے اغوا ہونے والے معروف صنعتکار اور کولا  نیکسٹ کے مالک ذوالفقاراحمد کا لاہور میں اپنی فیملی سے رابطہ ہوا اور بعدازاں کراچی سے لاپتہ صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے  بھی ذوالفقاراحمدکےاہل خانہ سے رابطےکی تصدیق کی۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ فیملی سےبات ہوئی ہے، صنعتکار ذوالفقار احمد جلد اپنے گھر پہنچ جائیں گے۔

خیال رہے کہ ذوالفقار احمدکو  23 جولائی کو دن دھاڑے کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

 بتایا گیا تھا کہ  ذوالفقار احمد اپنے دوست قیصر کے ساتھ کار میں سوار تھے کہ اتنے میں ایک سیاہ ویگو میں سے نقاب پہنے ہوئے مسلح افراد اترے اور اسحلے کے زور پر دونوں کو انکی کار سے اتار کر ویگو میں بٹھالیا جبکہ تھوڑا آگے جاکر قیصر کو کار سے اتاردیا۔

 گروپ منیجر عمران کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں بتایا گیا تھا کہ ذوالفقار احمد 23 جولائی کو 5 بج کر 15 منٹ پر اپنے دوست قیصر کے ساتھ ایک میٹنگ کیلئے پراچہ ٹیکسٹائل سے کلفٹن جارہے تھے۔

 جب وہ آگرہ تاج، ماڑی پور روڈ کے مقام پر پہنچے تو 8 نقاب پوش اغواکاروں سے بھری ڈبل کیبن نے ان کی کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ماڑی پور پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے رکوایا اور زبردستی ویگو میں بٹھا کر لے گئے۔

تازہ ترین