پاکستان

جمائما کو بھی عمران خان کی یاد ستانے لگی؟

عمران خان لگ بھگ ایک برس سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Web Desk

جمائما کو بھی عمران خان کی یاد ستانے لگی؟

عمران خان لگ بھگ ایک برس سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بانی تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی تازہ پوسٹس نے سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کرلیا۔

جمائما نے گزشتہ روز اپنے دونوں بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی گئی اسٹوریز میں دونوں بھائیوں کو کرکٹ کی سفید یونیفارم میں دیکھا گیا۔

ویڈیو میں سلیمان خان کی فخریہ انداز میں بلّا اٹھا کر چلتے ہوئے کیمرے کی طرف آ رہے ہیں جبکہ اس دوران اُن کی ویڈیو ریکارڈ کی جا رہی ہے، اس پوسٹ کے کیپشن پر جمائما نے اپنے بڑے بیٹے کو ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا۔

دوسری پوسٹ پر جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہ ہیں فاسٹ بالر‘۔

ان پوسٹس سے بظاہر یہی معلوم ہوا کہ عمران خان اور جمائما کا ایک بیٹا بلےبازی میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ دوسرا بیٹا قاسم خان فاسٹ بالر ہے۔

اب جمائما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں قاسم خان کی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں شاندار انداز میں بالنگ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعدازاں جمائما نے اگلی اسٹوری میں یہی ویڈیو دوبارہ شیئر کی جس میں قاسم کے بالنگ ایکشن کا موازنہ عمران خان کے بالنگ ایکشن سے کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں باپ بیٹے کے بالنگ ایکشن میں حیرت انگیز مماثلت نظر آرہی ہے۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس ویڈیو پر درج کیپشن نے مبذول کرلی جس میں لکھا تھا کہ 'ایک جیسا بالنگ ایکشن، میری خواہش ہے کہ کاش عمران خان یہ دیکھ سکتے، بطور باپ اُن کے لیے یہ یقیناً باعث فخر ہوگا'۔

اس ویڈیو پر یہ کیپشن جمائما نے درج نہیں کیا بلکہ یہ ویڈیو اِس کیپشن کے ساتھ عمران خان کے ایک فین اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تھی جسے جمائما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

تاہم یہ ویڈیو اور کیپشن دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین گمان کررہے ہیں کہ جمائما اور ان کے بیٹوں کو بھی عمران خان کی یاد ستا رہی ہے جوکہ لگ بھگ ایک برس سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین