وائرل اسٹوریز

دانیہ شاہ نے دوبارہ شادی کرلی، شوہر کون؟

مجھے محرم کی ضرورت تھی، دانیہ شاہ

Web Desk

دانیہ شاہ نے دوبارہ شادی کرلی، شوہر کون؟

مجھے محرم کی ضرورت تھی، دانیہ شاہ

معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے دوبارہ شادی کرلی۔

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت حسین کی ازدواجی زندگی کے مسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تھے، دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی متنازع اور نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت کی زندگی میں طوفان برپا ہوا جس نے انہیں شدید ڈپریشن کا مریض بناکر موت کی نیند سلا دیا۔

مرحوم عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے جبکہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے کچھ عرصہ قبل 2 کروڑ روپے میں وکیل مقرر کرلیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دانیہ شاہ کو اپنے وکیل کے ہمراہ دیکھا گیا تھا جس میں شہزاد احمد نامی وکیل نے وعدہ کیا تھا کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی وراثت میں حصہ ضرور ملے گا۔

حال ہی میں دانیہ شاہ اور شہزاد احمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

دانیہ شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہزاد احمد کا بیان سنایا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں نے عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ سے چند ماہ قبل نکاح کرلیا ہے۔

بعدازاں دانیہ شاہ نے بھی اپنی ویڈیو میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'جی یہ بات درست ہے، اس وقت میری زندگی میں کافی زیادہ مسئلے چل رہے تھے اور مجھے محرم کی ضرورت تھی'۔

دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ 'مجھے سہارے کی ضرورت تھی اور ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو میرا ساتھ دے سکے، انہی دنوں میں شہزاد نے مجھے نکاح کی پیشکش کی اور کافی سوچ سمجھ کر میں نے ان کے ساتھ نکاح کرلیا'۔

ویڈیو کے آخر میں دانیہ شاہ نے اپیل کی کہ 'آپ سب لوگ دعا کیجئے گا کہ اللہ پاک میری زندگی میں برکت ڈالے'۔

تازہ ترین