اسکینڈلز

انجلینا جولی کا اپنے کرائے کے قاتل سے رابطے کا انکشاف

انہوں نے ہٹ مین کا پتہ بھی لگا لیا تھا

Web Desk

انجلینا جولی کا اپنے کرائے کے قاتل سے رابطے کا انکشاف

انہوں نے ہٹ مین کا پتہ بھی لگا لیا تھا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے ماضی کی دلخراش یاد سے پردہ اٹھا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2001 میں انجلینا جولی نے اعتراف کیا تھا یہ ایک پاگل پن کی بات ہے لیکن ایک وقت مجھ پر ایسا بھی گزرا کہ میں نے خود کو مارنے کے لیے ہٹ مین کی تلاش شروع کر دی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے خودکشی کے خیالات سے بچنے کے لیے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کے لیے ایک ہٹ مین کی تلاش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2003 میں ایک اور انٹرویو میں انجلینا جولی نے انکشاف کیا تھا کہ ایک بار انہوں نے نیویارک میں ایک ہٹ مین کا پتہ لگایا جو ان کے کام میں آسانی  کرسکتا تھا۔

انجلینا جولی نے بتایا کہ پیشہ ور قاتل کا جواب بہت ہمدردانہ تھا ،اس نے اداکارہ سے کہا کہ وہ اس پر مکمل سوچ بچار کے دو مہینے بعد اس سے دوبارہ رابطہ کریں تاہم بعد میں اداکارہ کا فیصلہ تبدیل ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے اپنی محبت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے 2012 ء میں منگنی کی تھی اور 2014 میں دونوں کی شادی ہوگئی۔

انکے 6 بچے بھی ہیں، جن میں سے تین کو انہوں نے گود لیا تاہم 2016 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی جبکہ اس سے اگلے سال طلاق کے ساتھ دونوں کا 12 سالہ تعلق ختم ہو گیا۔