اے آئی کا کمال، توبہ توبہ پر ‘مریم نواز‘ کا ہنگامہ خیز رقص
مریم نواز کی ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو وائرل
حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’بیڈ نیوز’ کا وائرل سانگ ’توبہ توبہ’ جہاں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کررہا ہے وہیں اس گانے میں اداکار وکی کوشل کے دبنگ اسٹیپس کو ہر کوئی کاپی کرتا بھی نظر آرہا ہے۔
ایسی ہی ایک تہلکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ’توبہ توبہ‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مسٹرڈ لباس میں ملبوس مریم نواز سر پر دوپٹہ لیے ’توبہ توبہ’ پر رقص کررہی ہیں۔
وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا؟
ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایک لمحے کیلئے آپ بھی یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہونگے کہ آخر مریم نواز کی ویڈیو منظر عام پر آئی کیسے؟
واضح رہے کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ مذکورہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے جس میں اصل ویڈیو کیساتھ ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے اور اس خاتون کے چہرے کو مریم نواز کے چہرے سے تبدیل کیا گیا ہے۔
مریم نواز اس سے قبل بھی ڈیپ فیک کا شکار رہی ہیں:
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی مریم نواز ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار رہی ہیں۔
چند ماہ قبل مریم نواز نے خواتین پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں وردی پہن کر شرکت کی تھی اور وہاں تقریب سے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر وردی میں ملبوس ہاتھ میں چھڑی پکڑے مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر متضاد تبصرے دیکھنے کو ملے۔
مریم نواز کے اس روپ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ ایک ویڈیو زیرِ گردش ہوتی دکھائی دی جس میں مریم نواز وردی میں ملبوس ہیں اور ایک میوزک پر دو لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ سے نازیبا تصویر:
یہ سلسلہ یہی ختم نہیں ہوا بلکہ مریم نواز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے ایک اور تصویر وائرل ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو گلابی رنگ کے ریشمی لباس میں پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس عثمان انور اور پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) لاہور کے کمانڈنٹ، ڈپٹی انسپکٹر کے ساتھ کھڑے دکھایا گیا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 20 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 23 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں