چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر کیا؟
مصنوعی ذہانت میں صف اوّل کی کمپنی اوپن اے آئی نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے لیے وائس موڈ کا نیا فیچر اگلے ہفتے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جو ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں کے لیے چند محدود صارفین کے لیے متعارف کیا جا رہا ہے۔
’چیٹ جی پی ٹی‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹمین کی ٹیک فرم نے اصل میں جون میں یہ نیا فیچر لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن بعد ازاں نا معلوم وجوہات کی بنا پر اس کی لانچنک میں تاخیر کردی۔
اوپن اے آئی کے گوگل حریف سرچ جی پی ٹی کے آغاز کے بعد چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ایک بار پھر اپنے صارفین کے لیے کچھ دلچسپ فیچر کے ساتھ سامنے آئی ہے ۔
تاہم اوپن اے آئی کے 39 سالہ سی ای او سیم آلٹمین نے اعلان کیا ہے کہ نئے فیچر کا اجرا بہت ہی قریب ہے۔ اوپن اے آئی کے ایک صارف کی جانب سے مزید معلومات مانگنے پر ایکس پر ایک پوسٹ میں آلٹمین نے لکھاکہ ’الفا رول آؤٹ اگلے ہفتے سبسکرائبرز کے لیے شروع کر دیا جائے گا‘۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو وائس موڈ کی خصوصیات کو آزمانے کے لیے یقینی طور پر چیٹ جی پی ٹی پلس سبسکرائبر ہونے کی ضرورت ہوگی، جس کا کمپنی نے پہلی بار چند ماہ قبل آزمائشی اعلان کیا تھا لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہے اگر آپ پلس اسبسکرائبر بھی ہیں تو بھی فی الحال نئے فیچر تک رسائی نہیں ملے گی۔
آفیشل اوپن اے آئی ایکس اکاؤنٹ پر اس فیچر کے بارے میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ’الفا کو صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ شروع کرے گی تاکہ ہم پہلے اسے آزما سکیں اور اس کی بنیاد پر رائے حاصل کر سکیں اور اس میں پائی جانے والی خامیوں کو درست کرکے تمام صارفین تک اس کی رسائی ممکن بنا سکیں‘۔
کمپنی نے اس فیچر تک رسائی کے لیے سائن اپ کرنے کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، اوپن اے آئی نے کہا کہ وہ’ موسم خزاں تک تمام پلس صارفین تک اس فیچر کی رسائی کو ممکن بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ کمپنی نے ابتدائی طور پر اس نئے فیچر کو جون میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اسے لانچ کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام